لاہور( آن لائن) نامور پاکستانی گلوکارہ مومنہ مستحسن ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹ یو ٹیوب پر 100 ملین ویوز حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی گلوکارہ بن گئیں۔ پاکستان کی خوش شکل گلوکارہ مومنہ مستحسن نے حال ہی میں بی بی سی ایشین نیٹ ورک کو انٹرویو دیتے ہوئیبتایاکہ ان کی گائیکی کو لے کرانٹرنیٹ پر ماضی میں کئی بارانہیں تنقید کا نشانہ بنایاگیا جس کے باعث وہ ڈپریشن میں چلی گئی تھیں۔مومنہ نے کہا لوگوں کی تنقید کے بعد مجھے ایسا لگنے لگا تھاجیسے نہ ہی مجھے
گانا گانا اتا ہے اور نہ ہی گٹار بجانا۔ میں نے گانا گانا، لکھنا اورگٹار بجانا چھوڑدیا تھا اور میں خود سے یہ پوچھتی رہتی تھی کہ کیا میں واقعی میں ایک اچھی گلوکارہ ہوں یا نہیں۔تاہم بعد ازاں مجھے احساس ہوا کہ دوسروں کی باتوں سے زیادہ خود پر یقین کرنا اہم ہے، لوگ کہتے کہ میرے چہرے کے اتار چڑھاؤ گانا گاتے وقت ٹھیک نہیں ہوتے، لیکن اس بات کی کسے پرواہ ہے کہ لوگ کیا کہتے ہیں یہ میرے چہرے کے اتار چڑھاؤ ہی ہیں جو میری گائیکی کو منفرد بناتے ہیں۔