ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

دنیا کے50خطرناک ترین شہر،کراچی اب کس نمبرپر ہے؟ حیرت انگیز انکشاف

datetime 16  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) وزیر اعظم عمران خان ایک روزہ دورہ پر پہنچے ہیں جہاں ان کی زیرصدارت امن و امان سے متعلق اجلاس ہوا ،اجلاس میں ڈی جی رینجرز اور آئی جی سندھ کی جانب سے بریفنگ دی گئی۔اطلاعات کے مطابق بریفنگ میں بتایا گیا کہ کراچی میں جاری آپریشن کے نتیجے میں امن وامان کی صورتحال بہت بہتر ہوئی ہے جب کہ کراچی 2013 تک دنیا کا پانچواں خطرناک شہر بن چکا تھا لیکن اب قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیوں سے دنیا کے 50 خطرناک شہروں سے کراچی کا نام نکل گیا ہے۔ بریفنگ میں

مزید بتایاگیا کہ کراچی میں سی سی ٹی وی کیمروں کے منصوبے کا معاملہ نیب میں زیر تفتیش ہے۔ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران وزیر اعظم عمران خان نے کراچی سیف سٹی کیلئے ازسر نو منصوبہ تیار کرنے کی ہدایت کی۔وزیراعظم نے کہا کہ کراچی کا امن ہماری ترجیح ہے اور سیف سٹی منصوبہ کراچی جیسیبڑے شہر کی فوری ضرورت ہے،انٹیلی جنس شیئرنگ میں مزید بہتری سمیت جو مدد چاہیے وہ وفاق فراہم کرے گا۔جس میں وزیراعلی سندھ، کور کمانڈر کراچی، ڈی جی رینجرز اور آئی جی سمیت اعلی حکام نے شرکت کی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…