اسلام آباد (نیوز ڈیسک) موٹر وے کے سکھر ملتان سیکشن کو مئی 2019ء میں ٹریفک کے لیے کھول دیا جائے گا، منصوبے کے جنرل منیجر ارباب علی نے میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پشاور کراچی موٹر وے کا یہ سیکشن 4 اگست 2019ء کو مکمل ہونا تھا لیکن یہ دو ماہ قبل عام ٹریفک کے لیے کھول دیا جائے گا،
انہوں نے بتایا کہ اس منصوبے کا 69 فیصد کام مکمل کر لیا گیا ہے اور سکھر ملتان سیکشن 392 کلومیٹر طویل ہے اس سیکشن میں سڑک کی کارپٹنگ اور کلورٹس تقریباً 99 فیصد مکمل ہو چکی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پلوں کی تعمیر تقریباً مکمل ہو چکی ہے اس کے علاوہ تارکول بچھانے کا کام بھی انتہائی تیزی سے جاری ہے۔