لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) بیگم کلثوم نواز کی گزشتہ روز جب نماز جنازہ پڑھائی جاتی تھی اس موقع پر سابق وزیراعظم اور ان کے شوہر میاں نواز شریف گاڑی خود چلا کر آئے، ان کے ساتھ فرنٹ سیٹ پر مولانا طارق جمیل بیٹھے اور پچھلی نشست پر شہباز شریف بیٹھے اور نماز جنازہ کے بعد جب بیگم کلثوم نواز کے جسد خاکی کو تدفین کے لیے لے جایا گیا تو اس وقت بھی میاں نواز شریف نے خود گاڑی ڈرائیو کی، اسی حوالے سے معروف صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود
نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جیل سے باہر آنے کے بعد پہلے دن میاں نواز شریف کی جو تصاویر سامنے آئیں اور یہ بھی کہا گیا کہ ان کا وزن کم ہوگیا ہے، مگر چوبیس گھنٹے بعد ہی وہ باہر نکلے اور شریف میڈیکل کمپلیکس کا دورہ بھی کیا اور مولانا طارق جمیل کو گاڑی میں بٹھا کر خود گاڑی بھی چلائی اور جنازہ کے موقع پر بھی خود گاڑی ڈرائیو کرکے لائے، معروف صحافی نے کہا کہ نواز شریف یہ پیغام دینا چاہ رہے تھے کہ میں مضبوط ہوں۔