منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

خیبرپختونخواحکومت نے 36.6میگاواٹ درال خوڑ پن بجلی گھر کوکامیابی سے مکمل کرلیا،سستی ترین بجلی کو نیشنل گرڈ سے منسلک ،سالانہ کتنے ارب آمدن ہوگی؟ حیرت انگیزانکشاف

datetime 16  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور (این این آئی) خیبرپختونخواحکومت نے توانائی کے شعبے میں ایک اور سنگ میل عبورکرتے ہوئے صوبے میں اپنے وسائل سے ضلع سوات میں36.6میگاواٹ درال خوڑپن بجلی گھر کے منصوبے کوکامیابی کے ساتھ مکمل کرلیا ہے ۔درال خوڑ پن بجلی گھر سے پیدا ہونے والی سستی ترین بجلی کو نیشنل گرڈ کے ساتھ منسلک کردیا گیاہے۔

منصوبے سے صوبائی خزانے کو1ارب20کروڑ روپے آمدن ہوگی۔محکمہ توانائی وبرقیات کے ذیلی ادارے پختونخواانرجی ڈیویلپمنٹ آرگنائزیشن(پیڈو)کے چیف ایگزیکٹوآفیسرانجینئرسید ذین اللہ شاہ کے مطابق درال خوڑ ہائیڈروپاورپراجیکٹ36.6میگاواٹ کو صوبائی حکومتی ادارے پیڈونے کامیابی کے ساتھ مکمل کرلیا ہے۔ضلع سوات میں واقع درال خوڑ پن بجلی گھر دریائے سوات پر تعمیر کیا گیاہے جوپشاورسے185کلومیٹرکے فاصلے پر واقع ہے۔انہوں نے بتایاکہ درال خوڑپن بجلی گھر سے سالانہ کلین انرجی کے تحت سالانہ 154گیگاواٹ بجلی پیداکی جائے گی اور اس سے صوبے کوسالانہ 1ارب20کروڑ روپے کی آمدن ہوگی۔انہوں نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت کی توانائی دوست پالیسی کے تحت درال خوڑپن بجلی گھر کو نیشنل گرڈ کے ساتھ منسلک کردیا گیاہے اورمنصوبے سے بجلی کی پیداوار شروع ہوچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ درال خوڑ پن بجلی گھر کے علاوہ پن بجلی کے دیگر منصوبے بھی رواں سال بجلی کی پیداوارشروع کردینگے جس سے صوبے کو اربوں روپے کی آمدن متوقع ہے۔ خیبرپختونخواحکومت نے توانائی کے شعبے میں ایک اور سنگ میل عبورکرتے ہوئے صوبے میں اپنے وسائل سے ضلع سوات میں36.6میگاواٹ درال خوڑپن بجلی گھر کے منصوبے کوکامیابی کے ساتھ مکمل کرلیا ہے ۔درال خوڑ پن بجلی گھر سے پیدا ہونے والی سستی ترین بجلی کو نیشنل گرڈ کے ساتھ منسلک کردیا گیاہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…