پشاور(آن لائن) محرم الحرام کی تعطیلات میں بھی میٹرو بس پر کام جاری رکھنے کا اعلان کیاگیا ہے نویں محرم الحرام کے باعث کنسٹرکشن کمپنیوں نے نوتھیہ روڈ کو عام پبلک ٹریفک کے لئے کھولنے کا فیصلہ بھی کیا ہے ۔تینوں کنسٹرکشن کمپنیوں پر خیبر پختونخوا کی جانب سے اعتمادکا اظہار کرنے اور تیزی سے کام جاری رکھنے پر ان کی کارکردگی کو سراہا ہے۔ میٹرو بس منصوبے پر کام تیزی سے جاری رکھنے کے فیصلے کے پیش نظر تعطیلات میں بھی کام جاری رکھا جائے گا جبکہ ریچ ٹو
اور ریچ ون پر تیار ہونے والی پلز پر سڑک کی تعمیر کاکام شروع کردیا ہے نویں اور دسویں محرم الحرام کو بھی میٹرو بس منصوبے پر کام جاری رکھا جائے گا ۔ نویں محرم الحرام کو ترجمان کے مطابق صدر میں جلوس کے پیش نظر عام ٹریفک کو نوتھیہ روڈ پر منتقل کیا جائے گا ۔ اعلیٰ معیار اور بین الاقوامی کوالٹی کے کے مطابق کام تیزی سے جاری ہے اور 27کلو میٹر میٹرو بس پر تیزی سے کام جاری ہے ریچ ون کو د سمبر تک اور ریچ ٹو کو ممکنہ طور پر آئندہ سال کے فروری تک مکمل کر لیا جائے گا۔