منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

سونم کپور نے اپنے شوہر سے متعلق اہم انکشاف کر کے سب کو حیران کردیا

datetime 16  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(شوبز ڈیسک)رواں برس 8 مئی کو صنعت کار آنند آہوجا سے شادی کے بندھن میں بندھ جانے والی سونم کپور اگرچہ پہلے بھی اپنے شوہر اور ان سے پہلی ملاقات اور محبت کے حوالے سے کئی انکشافات کر چکی ہیں۔تاہم اب انہوں نے شادی کے چند ماہ بعد کئی اور انکشافات کرکے سب کو حیران کردیا۔اس بار سونم کپور نے اپنے متعلق نہ صرف شادی سے پہلے بلکہ شادی کے بعد

کے بھی انکشافات کرکے اپنے مداحوں کو حیران کردیا۔‘ووگ انڈیا’ کی فیشن ایڈیٹر انیتا شروف کو دیے گئے ایک انٹرویو میں سونم کپور نے انکشاف کیا کہ ان کے شوہر ان سے خود نہیں بلکہ اپنے دوست سے شادی کروانے والے تھے۔‘فیٹ اپ ود اسٹارز’ نامی پروگرام میں بات کرتے ہوئے سونم کپور نے بتایا کہ ابتدائی طور پر آنند آہوجا نے انہیں خود اپنے لیے نہیں بلکہ اپنے کسی بہترین اور انتہائی خاص دوست کے لیے منتخب کیا تھا۔اداکارہ نے بتایا کہ آنند آہوجا کافی وقت تک یہ کوشش کرتے رہے کہ میں ان کے انتہائی خاص دوست سے شادی کرنے کے لیے رضامند ہوجاؤں، تاہم بعد ازاں معاملہ الٹ ہوگیا اور دونوں کے درمیان محبت ہوگئی۔سونم کپور نے بتایا کہ آنند آہوجا نے انہیں پہلی بار اکتوبر کے مہینے میں امریکی شہر نیویارک میں انگوٹھی کے بغیر ہی شادی کی پیش کش کی اور ان کے پاس انکار کا کوئی راستہ نہیں تھا۔اداکارہ نے کہا کہ ان کے شوہر نے اپنے جس دوست کے لیے انہیں پسند کیا تھا وہ بہت ہی خوبصورت ہے اور ان کی شخصیت بھی بہترین ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…