اتوار‬‮ ، 24 اگست‬‮ 2025 

پرانا کیس پھر کھل گیا : سیف علی خان، سونالی بیندرے اور تبو مشکل میں پھنس گئے

datetime 16  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راجستھان(شوبز ڈیسک) بھارتی ریاست راجستھان کی حکومت نے کالے ہرن شکار کیس میں بری ہونے والے اداکاروں کے خلاف ہائی کورٹ میں اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست راجستھان کی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ 20 سال پرانے کالے ہرن شکار کیس میں بری ہونے والے بالی ووڈ اداکاروں سیف علی خان، سونالی بیندرے، تبو اورنیلم کوٹھاری کے خلاف ہائی کورٹ سے رجوع کیا جائے گا۔رواں سال کی ابتدا میں راجستھان کی مقامی عدالت نے کالے ہرن شکار کیس میں اداکار سلمان خان

کو 5 سال قید کی سزا سنائی تھی جب کہ اسی کیس میں ان کے ساتھ شامل دیگر اداکاروں سیف علی خان، سونالی بیندرے، تبو اور نیلم کوٹھاری کو بری کردیا تھا۔لیکن اب ایسا لگتا ہے کہ راجستھان حکومت عدالتی فیصلے سے خوش نہیں تھی اسی لیے حکومت اب مقامی عدالت کے فیصلے کو کالعدم قرار دلانے کے لیے ہائی کورٹ سے رجوع کرے گی۔واضح رہے کہ سلمان خان، سیف علی خان، تبو، سونالی بیندرے اور نیلم کوٹھاری نے 1998ء میں فلم ’’ہم ساتھ ساتھ ہیں‘‘ کی شوٹنگ کے دوران غیر قانونی طور پر کالے ہرن کا شکار کیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…