سیالکوٹ(یوپی آئی)سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر کسٹم حکام نے نایاپ کچھوے ملا ئیشیابرآمد کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔ گذشتہ روز سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر کسٹم حکام نے جب قطرائیرویز کے ذریعے ملائیشیا ایکسپورٹ کی جانے والے10ڈبوں میں ریڈی میڈ جینز پینٹ کی شپمنٹ کو شک پڑنے پر چیک کیا تو ایکسپورٹ کی
جانے والی جینز پینٹ کے ڈبوں میں نایاب نسل کے200کے قریب زندہ کچھوے بھی پیک کئے گئے تھے جنہیں قبضہ میں لیکر کسٹم حکام نے تفتیش شروع کردی ہے۔ ذرائع کی مطابق اس حوالے سے ایک کلیئرنگ ایجنسی کے مالک کو گرفتار کرکے تفتیش کی جارہی ہے جبکہ شپمنٹ بھیجنے والے شخص کو تاحال گرفتار نہیں کیا جاسکا۔