لاہور( آن لائن )پاکستان تحریک انصاف نے قومی شناختی کارڈ میں ووٹ کا نمبر درج کرنے اور آئندہ عام انتخابات بائیو میٹرک سسٹم کے تحت کرانے کے مطالبات پر مبنی قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کر ادی ۔تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی مسرت جمشید چیمہ کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں ہمیشہ عام انتخابات کے بعد دھاندلی کا شور
اٹھتا ہے جس سے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی کارکردگی اور ساکھ بری طرح متاثر ہوتی ہے۔وفاقی حکومت سے مطالبہ ہے کہ نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھاڑٹی کی جانب سے ہر پاکستانی شہری کو جاری کئے جانے والے قومی شناختی کارڈ میں ووٹ نمبر کا اندراج کیا جائے ۔ علاوہ ازیںآئندہ عام انتخابات سو فیصد بائیو میٹرک سسٹم کے تحت کرانے کے لئے بھی عملی اقدامات کئے جائیں۔