پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

غیر ملکی جیلوں میں 11803 پاکستانی سزائیں کاٹ رہے ہیں،سب سے زیادہ کس اسلامی ملک میں پاکستانی قیدہیں،افسوسناک انکشافات

datetime 14  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آ ئی این پی)وزارت داخلہ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ غیر ملکی جیلوں میں 11803 پاکستانی قیدوبند کی صعوبتیں کاٹ رہے ہیں،سب سے زیادہ قیدی سعودی عرب کی جیلوں میں ہیں۔تفصیلات کے مطابق بیرون ملک پاکستانی قیدیوں سے متعلق وزارت داخلہ کی رپورٹ کے مطابق بیرونی ممالک میں 88 لاکھ پاکستانی رہائش پزیر ہیں، مجموعی طور پر 11803 پاکستانی جیلوں میں سزائیں کاٹ رہے ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ سعودی عرب میں سب سے زیادہ 2937 پاکستانی قید ہیں۔

وزارت داخلہ کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں 10 ہزار پاکستانی رہائش پزیر ہیں، جن میں سے 582 قید ہیں، افغانستان میں 177 اور ایران میں 186 پاکستانی جیلوں میں ہیں۔رپورٹ کے مطابق چین میں 242 جبکہ امریکہ میں دو پاکستانی جیلوں میں قید ہیں۔وزارت داخلہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ بیرون ملک قید پاکستانیوں کی رہائی کے لیے وزارت خزانہ سے 35000 ڈالرز کا فنڈ مانگا گیا ہے، پاکستانیوں کی رہائی میں مختلف محکمے اور ممالک شامل ہیں، جس کے باعث مزید وقت درکار ہے۔یاد رہے رواں سال فروری میں سینیٹ اجلاس میں وزیرخارجہ خواجہ آصف نے بیرونِ ملک نظر بند کیے گئے پاکستانیوں سے متعلق رپورٹ جمع کرائی تھی ، جس کے مطابق 10 ہزار 715 پاکستانی باہر ممالک کی جیلوں میں موجود ہیں۔رپورٹ کے مطابق پاکستانیوں کی سب سے زیادہ تعداد سعودی عرب کی جیلوں میں قید ہے جبکہ یو اے ای میں بھی 2 ہزار 710 پاکستانی شہری نظر بند ہیں۔واضح رہے کہ اچھی آمدن حاصل کرنے کے لیے پاکستانیوں کی بڑی تعداد مختلف ممالک کا رخ کرتی ہے۔ وزارت داخلہ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ غیر ملکی جیلوں میں 11803 پاکستانی قیدوبند کی صعوبتیں کاٹ رہے ہیں،سب سے زیادہ قیدی سعودی عرب کی جیلوں میں ہیں۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…