پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

شہباز شریف بیگم کلثوم نواز کی میت کو لے کر آج لاہور پہنچیں گے،میت کے ساتھ آنے والے 13 عزیزوں کو حج ٹرمینل پر پہنچایا جائے گا ،تفصیلات جاری

datetime 14  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن /لاہور(آئی این پی ) سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف بیگم کلثوم نواز کی میت کو لے کر آج(جمعہ) کی صبح لاہور پہنچیں گے۔نجی ٹی وی کے مطابق شہباز شریف بیگم کلثوم نواز کی میت کو لے کر آج بروز جمعہ لاہور پہنچیں گے۔کلثوم نواز کی میت ایئرپورٹ سے جاتی امرا منتقل کرنے کے لئے انتظامات کر لیے گئے ہیں۔ کلثوم نواز کی میت جہاز سے ایمبولینس میں منتقل کی جائے گی۔ شریف فیملی کے افرادآصف بیگ مرزا،خدیجہ مرزا،سائرہ صالح بھی ان کے ہمراہ تھے

جبکہ مسلم لیگ(ن)کے رہنمااعجازگل،صائمہ طارق،نرگس بٹ بھی لندن سے لاہور روانہ ہوئے۔میت کے ساتھ آنے والے 13 عزیزوں کو حج ٹرمینل پر پہنچایا جائے گا جس کے بعد فیملی کے پانچ افراد جن میں میت لینے کیلئے ایپرن تک جائیں گے، سات گاڑیاں اور ایک ایمبولینس ایئرپورٹ کے اندر جاسکیں گی ۔مسافروں کی امیگریشن اور کسٹم حج ٹرمینل پر ہو گا۔ اس موقع پر پنجاب حکومت کے تین افسران شریف فیملی کو سہولت فراہم کرنے کے لئے موجود ہوں گے۔دوسری جانب نواز شریف، مریم نواز اور محمد صفدر کے پیرول رہائی میں 5 روز کی توسیع کر دی گئی ہے، انھیں 12 ستمبر سے 17 ستمبر شام 4 بجے تک پیرول پر رہائی مل گئی ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔اس سے قبل بیگم کلثوم نواز کی نمازِ جنازہ لندن کے ریجنٹ اسلامک سینٹر میں ادا کی گئی جس میں صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف، حسین نواز، حسن نواز، اسحاق ڈار، چودھری نثار، لیگی کارکن اور برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ایک اندازے کے مطابق بیگم کلثوم نواز کی نمازِ جنازہ میں 8 ہزار کے لگ بھگ افراد شریک ہوئے۔ سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف بیگم کلثوم نواز کی میت کو لے کر آج(جمعہ) کی صبح لاہور پہنچیں گے۔نجی ٹی وی کے مطابق شہباز شریف بیگم کلثوم نواز کی میت کو لے کر آج بروز جمعہ لاہور پہنچیں گے۔کلثوم نواز کی میت ایئرپورٹ سے جاتی امرا منتقل کرنے کے لئے انتظامات کر لیے گئے ہیں۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…