ہفتہ‬‮ ، 16 اگست‬‮ 2025 

وزیراطلاعات فواد حسین اوردیگر کی ملاقات،یہ کام جنگی بنیادوں پر آگے بڑھایا جائے ،صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے احکامات جاری کردیئے

datetime 13  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہاہے کہ شجرکاری مہم کو جنگی بنیادوں پر آگے بڑھایا جائے ،اس سے موسمیاتی تبدیلی کے مضر اثرات میں کمی آئیگی،اپنی ذمہ داریاں آئینی تقاضوں کے مطابق نبھاتے ہوئے ملک میں تعلیم و صحت کے شعبوں میں بہتری کیلئے حکومتی کوششوں میں فعال کردار ادا کرونگا، ملک کی معاشی صورتحال میں بہتری کے علاوہ عام آدمی کو بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اہم ترجیحات میں شامل ہے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے یہ بات جمعرات کو وفاقی وزیر برائے اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ چوہدری فواد حسین سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے ان سے ایوان صدر میں ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیراعظم کے معاون خصوصی افتخار درانی اور سینیٹر فیصل جاوید بھی موجود تھے۔ صدر مملکت نے کہا کہ میں اپنی ذمہ داریاں آئینی تقاضوں کے مطابق نبھاؤں گا اور ملک میں تعلیم و صحت کے شعبوں میں بہتری کے لئے حکومتی کوششوں میں فعال کردار ادا کرونگا ۔انہوں نے کہا کہ ملک کی معاشی صورتحال میں بہتری کے علاوہ عام آدمی کو بنیادی سہولیات کی فراہمی بھی حکومت کی اہم ترجیحات میں شامل ہے۔ صدر مملکت نے چیف جسٹس اور وزیراعظم پاکستان کی جانب سے نئے ڈیموں کی تعمیر کے لئے فنڈ اکٹھے کرنے کی مہم کو سراہا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ شجرکاری مہم کو جنگی بنیادوں پر آگے بڑھایا جانا چاہیے، اس سے موسمیاتی تبدیلی کے مضر اثرات میں کمی آئیگی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ چوہدری فواد حسین نے انہیں صدر مملکت کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور کہا کہ وزارت اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ صدر مملکت اور وزیراعظم کے وژن پر عملدرآمد کے سلسلے میں تمام ممکنہ کوششیں بروئے کار لائیگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…