بدھ‬‮ ، 12 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

افسوس کا مقام ہے نوازشریف اہلیہ کی نماز جنازہ کیلئے جیل سے آرہا ہے،اس سے بڑھ کر افسوسناک بات یہ ہے کہ!!!سابق وزیر اعظم سے اظہار ہمدردی

datetime 13  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ بہت افسوسناک واقعہ ہے کہ نواز شریف جیل میں تھے اور کلثوم نواز خالق حقیقی سے جا ملیں۔ اس سے بڑھ کر افسوسناک بات یہ ہے کہ ملک کا سابق وزیر اعظم جیل کی کوٹھڑی سے رہا ہو کر اپنی اہلیہ کے جنازے میں شرکت کے لئے آ رہا ہے ۔پیپلزپارٹی کے رہنما و سابق قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ حکومت نئے منی بجٹ میں عوام کو ریلیف دیگی ۔

عوام پر ٹیکسوں کا بوجھ نہیں ڈالا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں 3 ڈیم بن جائیں تو پاکستان کی معاشی صورت حال بہتر ہو جائے گی ۔ ڈیموں سے لوگوں کو سستی بجلی ملے گی اور زرعی صورت حال بھی بہتر ہو گی۔ مگر ڈیم کی کاسٹ 1600 ارب روپے ہے۔ صرف چندے یا مدد سے ڈیم نہیں بن سکتے حکومت سنجیدہ ہے تو ڈیم کے لئے پی ایس ڈی پی میں بجٹ رکھیں اور ڈیم کو تعمیر کریں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ افسوسناک بات ہے کہ ملک کا تین بار وزیر اعظم رہنے والا شخص جیل کی کال کوٹھڑی میں تھا اور وہ ان کی اہلیہ خالق حقیقی سے جا ملیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)


یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…