پیر‬‮ ، 17 مارچ‬‮ 2025 

بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ کی جگہ اور وقت کا اعلان کر دیا گیا

datetime 12  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لا ہو ر (آ ئی این پی)مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ 14 ستمبر 2018 بروز جمعہ شام 5 بجے شریف میڈیکل سٹی، جاتی امرا میں ادا کی جائے گی۔ترجمان( ن) لیگ کے مطابق بیگم کلثوم نواز کے ایصال ثواب کے لئے رسم قل مورخہ 16ستمبر بروز اتوار عصر تا نماز مغرب جاتی امرا میں ہو گی۔خیال رہے کہ کئی ماہ سے کینسر کے عارضے میں مبتلا سابق خاتون اول گزشتہ روز لندن میں 68 برس کی عمر میں انتقال کر گئی تھیں۔بیگم کلثوم نواز کی تدفین اور

آخری رسومات میں شرکت کے لیے نواز شریف، مریم اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو پیرول پر رہائی دی گئی ہے جب کہ شہباز شریف کلثوم نواز کی میت کو لینے کے لیے لندن روانہ ہو گئے ہیں۔ سابق خاتون اول بیگم کلثوم نواز کا انتقال منسٹر سٹی کونسل میں رجسٹر کروادیا گیا ، این او سی کے اجراء کے بعد میت کو پاکستان لایا جائے گا ۔ بدھ کو ریجنٹ پارک فیونرل سروس کے مطابق کلثوم نواز کا انتقال ویسٹ منسٹر سٹی کونسل میں رجسٹر کرایا گیا ہے ۔ کلثوم نواز کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ ویسٹ منسٹر سٹی کونسل نے جاری کیا ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اچھی زندگی


’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…