پھل کی مکھی کے تدارک کےلیے تمام سٹیک ہولڈررز اپنا اپنا کردار ادا کریں،ڈاکٹر محمد انجم علی

13  مئی‬‮  2015

مظفرگڑھ(نیوز ڈیسک)پھل کی مکھی کے تدارک کے لیے تمام سٹیک ہولڈررز اپنا اپنا کردار ادا کریں۔ باغبان گلاسٹرا اور کیڑے سے متاثرہ پھل اکٹھا کرکے فوری تلف کریں اور آم ،امرود اور ترشاوہ پھلوں کے باغات میں میتھائل یوجینال اورپروٹین ہائیڈرولائیزیٹ کے جنسی پھندے لگائیں۔ان خےالات کا اظہار ڈاکٹرمحمد انجم علی ڈائریکٹر جنرل زراعت توسیع و تطبیقی تحقیق پنجاب نے ضلع مظفر گڑھ میں اپنے وزٹ کے دوارن کےا۔انہوں نے کہا کہ” پھل کی مکھی کے تدارک کی مہم” کے تحت باغبانوں کو پھل کی مکھی کے نقصانات سے آگاہی اور باغات کی بہتر دیکھ بھال بارے مہم شروع کی گئی ہے۔محکمہ زراعت پنجاب کے توسیعی آفیسران آم، ترشاوہ پھلوں اور امرود کے باغبانوں کو پھل کی مکھی کی پہچان، نقصان کی علامات اور تدارک بارے آگاہی فراہم کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پھل کی مکھی پاکستانی پھلوںکی برآمدات میں اضافہ کے لیے ایک بہت بڑا چیلنج ہے۔پاکستانی پھل با لخصوص آم، کنواور امرود وغیرہ اپنے مخصوص ذائقوں کی بدولت امریکہ، یورپ اور خلیجی ریاستوں میں بے حد پسند کیے جاتے ہیںلیکن بدقسمتی سے پچھلے چند سالوں سے ان پر پھل کی مکھی کا حملہ شدّت اختیار کر گیا ہے جس کی وجہ سے ان کی پیداوار میں کمی اور کوالٹی خراب ہونے کی وجہ سے برآمدمیں مشکلات درپیش آئی ہیں ۔ڈاکٹر انجم علی نے کہا کہ محکمہ زراعت توسیع کے تحت ایک مﺅثر مہم کا آغاز کر دےا گےا ہے۔جس سے پھل کی مکھی کا تدارک اور پےداوار کے ساتھ ساتھ برآمد میں اضافہ ہو گا۔ جس سے ملکی خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر ہو گا۔ #/s#



کالم



ضد کے شکار عمران خان


’’ہمارا خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے میں…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…