اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز انتقال کر گئی ہیں، شہباز شریف نے بیگم کلثوم نواز کی وفاقت کی تصدیق کر دی ہے۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بیگم کلثوم نواز کے جسد خاکی کو پاکستان لانے کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔ واضح رہے کہ بیگم کلثوم نواز کئی ماہ سے کینسر کے عارضے میں مبتلا تھیں اور لندن کے ہارلے اسٹریٹ کلینک میں زیر علاج تھیں۔ گزشتہ رات حالت خراب ہونے پر انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا تھا
جبکہ گردوں کےڈائیلائسز بھی کئے جا رہے تھے۔بیگم کلثوم نواز کی آخری گفتگو کے حوالے سے حسین نواز نے گزشتہ ڈیڑھ ہفتہ قبل اس وقت میڈیا کو بتایا جب صدر ممنون حسین ان سے ملنے کیلئے ہالے سٹریٹ لندن کلینک گئے تھے۔ حسین نواز کا کہنا تھا کہ بیگم کلثوم نواز نواز شریف اور مریم نواز سے متعلق پوچھا کرتی تھیں اور ان کی کال نہ آنے پر تشویش کا اظہار کرتی تھیں۔ بیگم کلثوم نواز کا کہنا تھا کہ ایسی بھی کیا سیاسی مصروفیت کے مریم کو مجھ سے بات کرنے کا وقت نہیں ملتا۔