منگل‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2025 

پیٹرسن چاہتے ہیں کہ انہیں انگلش ٹیم میں ان کی کھوئی ہوئی جگہ دوبارہ دی جائے

datetime 13  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(نیوز ڈیسک) کاو¿نٹی کرکٹ میں ٹرپل سنچری اسکور کرنے والے بیٹسمین کیون پیٹرسن چاہتے ہیں کہ انہیں انگلش ٹیم میں ان کی کھوئی ہوئی جگہ دوبارہ دی جائے ،ان کا خیال ہے کہ وہ بہترین کارکردگی کی بنیاد پر اس جگہ کے مستحق ہیں لیکن انگلش کرکٹ کے نئے ڈائریکٹر اینڈریو اسٹراو¿س نے واضح پیغام دے دیا ہے کہ فی الحال انہیں انگلش ٹیم میں جگہ نہیں مل سکتی۔ سابق جنوبی افریقی کپتان گریم اسمتھ نے صاف لفظوں میں کہا ہے کہ اینڈریو اسٹراو¿س ایک بار پھر انگلش کرکٹ کو مذاق بنانے جا رہے ہیں۔ اسٹراو¿س کی جانب سے کیون پیٹرسن کیخلاف بیان کے بعد گریم اسمتھ کا کہنا تھا کہ وہ ایک بار پھر یہ دیکھ رہے ہیں کہ ”ہیڈ بوائے “انگلش کرکٹ کو مذاق کا نشانہ بنا کر چھوڑیں گے۔ کیون پیٹرسن کے ساتھ سرے میں کھیلنے والے سابق سری لنکن کپتان کمار سنگاکارا کا بھی کڑی تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اسٹراو¿س کی جانب سے کیون پیٹرسن کو مختصر فارمیٹ کی کرکٹ کیلئے مشیر کے عہدے کی پیشکش بھی مضحکہ خیز کہی جا سکتی ہے کیونکہ وہ کیون پیٹرسن کو انگلینڈ کی جانب سے کھیلنے کیلئے قابل بھروسہ نہیں سمجھتے لیکن وہ مشیر کے عہدے کیلئے ان پر بھروسہ کرنے کو تیار ہیں۔ کیون پیٹرسن کے ساتھ ہمپشائر میں کھیلنے والے سابق آسٹریلین لیگ اسپنر شین وارن بھی حیران ہیں کہ اینڈریو اسٹراو¿س کے بقول پیٹرسن انگلینڈ کیلئے نہیں کھیل سکتے مگر انگلینڈ کی مدد کیلئے انہیں مشیر کے عہدے کی پیشکش کرتے ہوئے کیا وہ واقعی سنجیدہ ہیں۔ شین وارن کا کہنا تھا کہ اگر اسٹراو¿س عوامی سطح پر قبولیت کے ساتھ چاہتے تھے کہ لوگ انگلینڈ کی حمایت کریں تو انہیں یہ کہنا چاہئے تھا کہ وہ کیون پیٹرسن کو ایک بار پھر ٹیم میں واپس لانا چاہتے ہیں۔ فرسٹ کلاس کیریئر کی سب سے بڑی اننگز تخلیق کرنے والے کیون پیٹرسن کا کہنا ہے کہ انہیں ان کا حق دیا جائے۔



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…