اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق نگران وزیراعظم،چیئرمین سینٹ اور قائم مقام صدر محمد میاں سومرو نے وزیر مملکت کا عہدہ قبول کرنے سے معذرت کرلی۔ذرائع کے مطابق حکومت نے محمد میاں سومرو کو وفاقی وزیر نجکاری بنانے کا فیصلہ کیا تھا۔انہوں نے کل اپنے عہدے کا حلف اٹھانا تھا۔تاہم کچھ مہمانوں کی عدم شرکت کی وجہ سے تقریب کو ایک
روز کے لیے ملتوی کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی ایوان صدر کو بجھوائی گئی سمری میں محمد میاں سومرو کو وزیر مملکت کا عہدہ تجویز کیا گیا تاہم محمد میاں سومرو نے وزیر مملکت کی حیثیت سےحلف لینے سے معذرت کرلی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز عمر سرفراز چیمہ نے بھی وزیر اطلاعات پنجاب بننے سے انکار کردیا تھا۔