اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

آرمی چیف نے13 خطرناک دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی،تفصیلات جاری

datetime 10  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (این این آئی) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فوجی عدالتوں سے سزا پانے والے 13 خطرناک دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق سزا پانے والے دہشت گردوں میں منیر الرحمن، محمد بشیر، حافظ عبداللہ، بخت اللہ خان، شاہ خان، محمد سہیل خان،

داؤد شاہ، محمدمنیر، حبیب اللہ، محمد آصف، گل شاہ، جلال حسین اور علی شیر شامل ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق سزا پانے والے تمام افراد قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں، تعلیمی ادارے تباہ کرنے اور بے گناہ شہریوں کو قتل کرنے سمیت دہشت گردی کی سنگین وارداتوں میں ملوث تھے۔بیان کے مطابق مذکورہ دہشت گرد 202 افراد کے قتل میں ملوث تھے، انہوں نے 151 عام شہریوں اور اور مسلح افواج سمیت قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے 51 اہلکاروں کو قتل کیا جبکہ ان دہشت گردوں کے حملوں میں 249 سیکیورٹی اہلکار زخمی بھی ہوئے۔بیان کے مطابق دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور بارودی مواد برآمد ہوا، تمام دہشت گردوں نے جوڈیشل مجسٹریٹ اور ٹرائل کورٹ کے سامنے اپنے جرائم کا اعتراف کیا اورانہیں فوجی عدالتوں نے سزائیں سنائیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے 7 دیگر دہشت گردوں کو فوجی عدالتوں سے سنائی گئی قید کی سزا کی بھی توثیق کردی ہے۔  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فوجی عدالتوں سے سزا پانے والے 13 خطرناک دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق سزا پانے والے دہشت گردوں میں منیر الرحمن، محمد بشیر، حافظ عبداللہ، بخت اللہ خان، شاہ خان، محمد سہیل خان، داؤد شاہ، محمدمنیر، حبیب اللہ، محمد آصف، گل شاہ، جلال حسین اور علی شیر شامل ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…