منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

سی پیک کو ’’رول بیک‘‘کرنے کی کوشش کی گئی تو۔۔ ن لیگ نے تحریک انصاف کی حکومت کو اب تک کی سب سے خطرناک دھمکی دیتے ہوئے کیا اعلان کر دیا

datetime 10  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوز ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کو ’’رول بیک‘‘کرنے کی کوشش کی گئی تو صرف اس کی مخالفت نہیں بلکہ حکومت کا ہاتھ بھی پکڑیں گے،اقتصادی راہداری منصوبے سے متعلق الزامات لگانا درست نہیں، سی پیک کی تحقیقات کے لیے آزاد کمیشن بنایا جائے۔انہوں نے نجی ٹی وی

سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک پاکستان کے شفاف منصوبوں میں سے ایک ہے، جس میں پاکستان اور چین کے اعلیٰ ترین عہدیداوں نے سنجیدگی سے کام کیا، اس حوالے سے قوم میں بدگمانی پھیلانا قوم کے ساتھ دشمنی کے مترادف ہے۔احسن اقبال نے کہا کہ چین نے اس وقت پاکستان میں سرمایہ لگایا جب کوئی بھی ملک پاکستان میں 10روپے کی سرمایہ کاری کرنا نہیں چاہتا تھا، اس منصوبے نے پاکستانی معیشت کو سنبھالا دیا۔سی پیک پر پاک چین دوستی کے جذبے کے تحت خلوص سے کام کیا گیا اور اس منصوبے سے ہزاروں لاکھوں لوگوں کے لیے روزگار کے مواقع فراہم ہوں گے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ اقتصادی راہداری منصوبے سے متعلق الزامات لگانا درست نہیں، سی پیک کی تحقیقات کے لیے آزاد کمیشن بنایا جائے۔احسن اقبال نے کہا کہ حکومت سی پیک کے معاملے پر عوام کو اعتماد میں لے اور منصوبے کو روکنے سے متعلق بیانات سے قوم کو گمراہ کرنے سے باز رہا جائے۔یاد رہے کہ برطانیہ کے معروف اقتصادی جریدے فنانشل ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ پاکستان کی نئی حکومت چین کے ساتھ سی پیک معاہدے پر نظرِ ثانی پر غور کر رہی ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم کے مشیر صنعت و تجارت عبدالرزاق دائود اپنے ایک انٹرویو میں سی پیک معاہدوں کو پاکستانی کمپنیوں کیلئے نقصان دہ قرار دے چکے ہیں۔ اس حوالے سے ان کا ایک وضاحتی بیان بھی سامنے آیا ہے جس میں عبدالرزاق دائود کا کہنا تھا کہ ان کے انٹرویو کے کچھ حصے کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا ہے ۔ عبدالرزاق دائود نے کہا ہے کہ وہ اب کوئی انٹرویو نہیں دینگے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…