لاہور(آئی این پی) مسلم لیگ (ن) پنجاب کے بلدیاتی اداروں اور بلدیاتی نمائندوں کے دفاع کیلئے میدان میں آگئی ‘ 10ستمبر کو بلدیاتی اداروں کے سربراہوں پر مشتمل لوکل باڈیز کنونشن پنجاب بلانے کا فیصلہ کر لیا گیا ۔ذرائع کے مطابق لوکل باڈیز کنونشن مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں ہوگا،
جس میں پنجاب بھر کے چیئرمین، وائس چےئر مین ‘ مئیر اورڈپٹی مئیرز کوہی مدعوکیاگیاہے لوکل باڈیز کنونشن پنجاب میں نئی حکومت کی پالیسی سمیت نئے قوانین کے حوالے سے حکمت عملی طے کی جائیگی اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں حمزہ شہبا زشر یف سے کنونشن سے خطاب کر یں گے جبکہ کنونشن میں لاہورکے مئیر کرنل( ر)مبشر جاوید، مئیرسرگودھامحمد اسلم نوید، مئیر فیصل آباد محمد رزاق ملک، مئیر راولپنڈی سردارنسیم خان، مئیر ملتان حاجی نوید آرائیں ‘ ڈسٹرکٹ کونسل چےئرمین نارووال احمد اقبال، شیخوپورہ سے رانا عتیق انور، قصورسے را نا سکندر‘ حافظ آباد سے میا محمد افضل حسین، میانوالی سے گل حمید خان روکھڑی، گوجرانوالہ سے مظہر قیوم‘ ملتان سے دیوان سید محمدعباس بخاری، رحیم یارخان سے سرداراظہرخان لغاری، راجن پور سے عبدالعزیزخان دریشک اور ساہیوال سے چودھری زاہداقبال سمیت دیگر شر کت کر یں گے۔ مسلم لیگ (ن) پنجاب کے بلدیاتی اداروں اور بلدیاتی نمائندوں کے دفاع کیلئے میدان میں آگئی ‘ 10ستمبر کو بلدیاتی اداروں کے سربراہوں پر مشتمل لوکل باڈیز کنونشن پنجاب بلانے کا فیصلہ کر لیا گیا ۔ذرائع کے مطابق لوکل باڈیز کنونشن مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں ہوگا،جس میں پنجاب بھر کے چیئرمین، وائس چےئر مین ‘ مئیر اورڈپٹی مئیرز کوہی مدعوکیاگیاہے لوکل باڈیز کنونشن پنجاب میں نئی حکومت کی پالیسی سمیت نئے قوانین کے حوالے سے حکمت عملی طے کی جائیگی