اتوار‬‮ ، 16 جون‬‮ 2024 

وزیراعظم کی آبی ذخائر کیلئے فنڈز ریزنگ اپیل‘اوور سیز پاکستانی میدان میں ! قطر میں مقیم 9سالہ ریحان نے کتنی رقم عطیہ کردی؟جان کر آپ بھی دنگ رہ جائینگے

datetime 9  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دوحہ\اسلام آباد(آن لائن) وزیراعظم پاکستان عمران خان کی جانب سے ملک کے زرمبادلہ ذخائر کی صورتحال کو بہتر کرنے اور نئے ڈیموں کی تعمیر کیلئے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے ڈالرز میں عطیات بھیجنے کی اپیل کی گئی ‘جس کے بعد بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ڈیموں کے لیے چندہ بھیجنے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے‘بیرون ملک پاکستانیوں نے وزیراعظم کے ڈیم کے لیے

چندہ دینے کی اپیل کو خوش آمدید کہتے ہوئے بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔اسی طرح قطر میں مقیم ایک 9سالہ بچے نے بھی عمران خان کی اپیل پر لبیک کہا ہے۔ایک ویڈیو میں بچے کا کہنا تھا کہ میرا نام ریحان ہے اور میں قطر میں رہتا ہوں۔مجھے ڈیموں سے متعلق عمران خان کی اپیل سے متعلق علم ہوا۔جس کے لیے میں ایک ہزار ریال عطیہ کرنے کا اعلان کرتا ہوں جو کہ میری اپنی رقم ہے۔مجھے امید ہے کہ میں بیرون ملک مقیم دوسرے پاکستانیوں کا حوصلہ بھی بڑھاؤں گا اور وہ بھی ڈیموں کی تعمیر کے لیے بڑھ چڑھ کر عطیات دیں گے۔اور اس بات سے فرق نہیں پڑتا کہ آپ کتنی رقم عطیہ کر رہے ہیں کیونکہ قطرے قطرے سے دریا بنتا ہے۔ دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے بیرون ملک سے ڈیم کے لیے فنڈ جمع کرنے کی ذمہ داری سینیٹر فیصل جاوید کو سونپ دی ہے، جنہیں پاکستانی نژاد امریکی شہری نے ایک ارب ڈالرعطیہ کی یقین دہانی کرائی ہے۔وزیراعظم عمران خان نے ڈیم کی تعمیر کیلئے فنڈ جمع کرنے کیلئے دیگر پارٹی رہنماؤں کو بھی اہم ٹاسک تفویض کر دیئے ہیں جبکہ سینیٹر فیصل جاوید بیرون ملک جا کر ڈیم کیلئے فنڈ ریزنگ کریں گے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے وزیراعظم عمران خان کو بتایا کہ امریکا میں مقیم ایک پاکستانی شہری وزیراعظم کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے ایک ارب ڈالرعطیہ کرنا چاہتا ہے جس پر وزیراعظم عمران خان نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اوورسیز پاکستانیوں کے جذبے کو سراہا۔ بیرون ملک پاکستانی سفارت خانے بھی ڈیم فنڈ کے حوالے سے فعال ہو گئے ہیں‘ بنکاک اورکینیڈا سمیت کئی ملکوں میں پاکستانی سفارتخانوں نے پریس ریلیز جاری کیے ہیں جن میں ڈیم فنڈز کے اکاؤنٹس کی تفصیلات فراہم کی گئی ہیں۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…