اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم پاکستان عمران خان کی جانب سے ڈیمز کی تعمیر کے لیے فنڈز دینے کی اپیل پر جہاں بحریہ ٹاؤن کے چیئرمین ملک ریاض نے اس فنڈ میں پانچ کروڑ روپے دینے کا اعلان کیا تو وہیں انہوں نے وزیراعظم عمران خان کو زبردست تجویز بھی دے دی، ملک ریاض نے وزیراعظم عمران خان کو جلد سے جلد ڈیم فنڈ اکٹھا کرنے کے لیے ڈونرز کانفرنس بلانے کی تجویز دے دی،
چیئرمین بحریہ ٹاؤن نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کے ڈونرز کانفرنس بلائے، یوں ڈیموں کی تعمیر کے لیے کم وقت میں زیادہ رقم اکٹھی ہو جائے گی۔ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ایک مختصر خطاب میں ڈیم کے لیے فنڈز کی اپیل کی گئی تو ملک ریاض نے پانچ کروڑ روپے عطیہ کرنے کا اعلان کر دیا یاد رہے کہ ملک ریاض اس سے قبل سپریم کورٹ کے ڈیم فنڈ میں بھی عطیہ جمع کروا چکے ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے تمام پاکستانیوں اور خصوصاً اوورسیز پاکستانیوں سے اپیل کی تھی کہ آپ ڈیمز کی تعمیر کے لیے زیادہ سے زیادہ فنڈز جمع کروائیں تاکہ ہم پاکستان کو خشک سالی سے بچا سکیں، وزیراعظم عمران خان نے قوم سے خطاب میں پانی کی قلت کو سب سے بڑا مسئلہ قرار دیا اور کہا کہ وہ چیف جسٹس اور وزیراعظم ڈیم فنڈ اکٹھا کرنے جا رہے ہیں جبکہ انہوں نے تمام پاکستانیوں بالخصوص اوورسیز پاکستانیوں سے ڈیم فنڈ میں زیادہ سے زیادہ رقم جمع کرانے کی اپیل کی اور یہ بھی کہا کہ میں اس پیسے کی خود حفاظت کروں گا اور اسے ڈیم کی تعمیر میں ہی لگاؤں گا۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان کی جانب سے ڈیمز کی تعمیر کے لیے فنڈز دینے کی اپیل پر جہاں بحریہ ٹاؤن کے چیئرمین ملک ریاض نے اس فنڈ میں پانچ کروڑ روپے دینے کا اعلان کیا تو وہیں انہوں نے وزیراعظم عمران خان کو زبردست تجویز بھی دے دی، ملک ریاض نے وزیراعظم عمران خان کو جلد سے جلد ڈیم فنڈ اکٹھا کرنے کے لیے ڈونرز کانفرنس بلانے کی تجویز دے دی