منگل‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2025 

پیٹرسن پر اعتماد نہیں کر سکتے،انگلش بورڈ

datetime 12  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(نیوزڈیسک) انگلینڈ کے سابق کپتان اور بورڈ کے نئے ڈائریکٹر کرکٹ اینڈریو اسٹراس نے اسٹار بلے باز کیون پیٹرسن کی شاندار کارکردگی کے باوجود انہیں ٹیم میں منتخب نہ کرنے فیصلہ کیا ہے۔کیون پیٹرنس نے پیر کو کاو¿نٹی چیمپیئن شپ میں سرے کی نمائندگی کرتے ہوئے لیسٹر شائر کے خلاف شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹرپل سنچری مکمل کی۔انہوں نے 373 گیندوں پر 34 چوکوں اور 14 چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست 355 رنز کی اننگکھیلی جس کی بدولت ان کی ٹیم نے 557 رنز کا مجموعہ بنایا۔تاہم اس شاندار کارکردگی کے باوجود ان کے لیے انگلش کرکٹ کے دروازے نہ کھل سکے اور انگلینڈ کے نئے ڈائریکٹر کرکٹ نے اس سیزن میں پیٹرسن کی ٹیم میں واپسی کے امکان کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیٹرسن پر اعتماد نہیں کر سکتے۔واضح رہے کہ ماضی میں پیٹرسن کے اپنے سابق کپتان اینڈریو اسٹراس کے ساتھ تعلقات کافی کشیدہ رہے یہ معاملہ اس وقت شروع ہوا تھا جب 2012 میں جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کے دوران اسٹار بلے باز نے اپنے کپتان کے اشتعال انگیز ٹیکسٹ میسیج پروٹیز ٹیم کو بھیجے تھے۔پھر گزشتہ سال ایشز سیریز میں آسٹریلیا کے خلاف 5-0 سے شکست کے بعد ان پر انگلش ٹیم کے دروازے بند کر دیے گئے تھے جس کے بعد یہ قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں کہ شاید وہ دوبارہ کبھی انگلینڈ کے لیے نہ کھیل سکیں۔لیکن تمام طرز کی کرکٹ میں انگلینڈ کے لیے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز کو انگلس کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کولن گریوز نے کاو¿نٹی کرکٹ کھیل کر اپنی فارم بحال اور اپنی اہلیت ثابت کرنے کا مشورہ دیا جس پر عمل کرتے ہوئے انہوں نے سیزن میں شاندار فارم دکھائی اور ٹرپل سنچری بھی بنا ڈالی لیکن اس کے باوجود اسٹراس اس کارکردگی سے متاثر نہیں ہو سکے۔اسٹراس نے میڈیا سے بطور کرکٹ ڈائریکٹر پہلی پریس بریفنگ میں کہا کہ اصل مسئلہ بھروسے کا ہے اور ٹیم کے مفاد میں بہتر یہی ہے کہ پیٹرسن اس میں شامل نہ ہوں۔اسٹراس نے کہا کہ پیٹرسن کی صلاحیتوں پر کسی کو کوئی شبہ نہیں، ان کا ریکارڈ شاندار ہے اور انہیں اس پر فخر ہونا چاہیے لیکن ہر گزرتے وقت کے ساتھ ان کے اور ای سی بی کے کے درمیان اعتماد میں کمی ہوئی ہے جبکہ میرے اور پیٹرسن کے درمیان بھی اعتماد کا بڑا مسئلہ ہے۔’ہم ان کے کرکٹ کھیلنے پر پابندی عائد نہیں کر رہے لیکن وہ اس سال گرمیوں کے سیزن میں ہمارے منصوبے کا حصہ نہیں ہیں۔اینڈریو اسٹراس نے اس موقع پر کہا کہ عہدے سے برطرف کیے جانے والے انگلینڈ کوچ پیٹر مورس کی جگہ سابق آسٹریلین فاسٹ باولر جیسن گلیسپی اس عہدے کے لیے مضبوط امیدوار ہیں۔



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…