پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) چارسدہ کی یونین کونسل سرکئی ٹیٹارہ میں پولیو کیس سامنےآگیا۔ محکمہ صحت کے مطابق ارسلان نامی ڈیڑھ سال کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے اور بچے میں پولیو کا پی ون وائرس پایا گیا ہے۔ محکمہ صحت کا کہنا ہےکہ یہ رواں سال
صوبے میں پولیو کا یہ پہلا کیس ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق صوبے بھر میں 24 ستمبر سے انسداد پولیو مہم شروع کی جارہی ہے جس کے تحت 57 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جب کہ مہم کے لیے 16 ہزار ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔