جمعرات‬‮ ، 06 فروری‬‮ 2025 

خیبرپختونخواہ میں ایک اور شرمناک واقعہ، بااثر شخص کی 14سالہ طالبہ سے قبرستان میں زیادتی، پولیس کا گھنائونا کردار سامنے آگیا

datetime 4  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لوئر دیر (آئی این پی ) اسکول کی طالبہ سے زیادتی کے الزام میں بااثر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا تاہم تاحال گرفتاری عمل میں نہ لائی جا سکی ، ملزم نے متاثرہ خاندان کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینا شروع کر دیں ۔ تفصیلات کے مطابق لوئر دیر کے علاقے ماندیش بلامبٹ میں 14 سالہ طالبہ سے زیادتی کا سنگین واقعہ پیش آیا۔ 25 سالہ بااثر ملزم نے اسلحہ کے زور پر طالبہ کو قبرستان میں لے جا کر زیادتی کی۔ تاہم جب متاثرہ لڑکی کے اہل خانہ مقدمہ درج کرانے تھانے پہنچے تو خیبرپختون خوا پولیس

نے بااثر ملزم کے دبا میں آکر مقدمہ درج کرنے سے انکار کردیا۔علاقہ عمائدین متاثرہ خاندان کی مدد کے لیے تھانہ خال پہنچے اور پولیس پر دبا ڈالا جس پر واقعے کے 3 دن بعد مقدمہ درج کیا گیا۔ اس کے باوجود پولیس نے تاحال ملزم کو گرفتار نہیں کیا ہے۔ متاثرہ بچی مقامی گرلز مڈل اسکول میں ساتویں جماعت کی طالبہ ہے اور اس کے اہل خانہ نے بتایا ہے کہ ملزم سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دے رہا ہے۔ مقامی عمائدین کے مطابق متاثرہ گھرانہ غریب ہے ، اس لیے اس کا مقدمہ درج کرنے میں پولیس ٹال مٹول کرتی رہی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…