منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

وزیراطلاعات پنجاب کاسپاہی مقبول حسین کی زندگی پر ڈرامہ بنانے کا اعلان

datetime 3  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(شوبزڈیسک)1965 کی جنگ میں زخمی ہونے کے بعد 40 سال تک بھارت کی قید میں رہنے والے غازی سپاہی مقبول حسین کی زندگی پر ڈرامہ بنایا جائے گا۔یہ اعلان وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کیا ہے۔خیال رہے کہ قومی ہیرو سپاہی مقبول حسین 28 اگست کی شب اٹک کے کمبائنڈ ملٹری ہسپتال (سی ایم ایچ) میں انتقال کرگئے تھے۔

وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ قومی ہیرو کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ان کی زندگی پر ڈرامہ بنایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ یہ ڈرامہ اگلے ہفتے الحمرا ہال میں پیش کیا جائے گا جس کی ذمہ داری معروف اداکار توقیر ناصر کو دی گئی ہے۔صوبائی وزیر کے مطابق کوشش کریں گے کہ سپاہی مقبول حسین پر فلم بھی بنے کیونکہ نوجوان نسل کو اپنے قومی ہیروز کے بارے میں آگاہی دینا ضروری ہے۔پاک فوج کی آزاد کشمیر رجمنٹ سے تعلق رکھنے والے مقبول حسین 1965 کی جنگ کے دوران زخمی ہوئے تھے اور اس دوران بھارتی فوج نے انھیں قیدی بنالیا تھا۔مقبول حسین نے بھارتی جیلوں میں 40 برس گزارے اور انھیں 2005 میں رہا کیا گیا تھا۔بھارتی جیلوں میں چار دہائیاں گزارنے کے بعد ستمبر 2005 میں وہ واہگہ بارڈر سے وطن واپس پہنچے تھے جس کے بعد انھوں نے قید کے دوران پیش آنے والے واقعات بیان کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان پر مظالم ڈھائے جاتے تھے اور زبان بھی کاٹ دی گئی تھی۔انہیں ستارہ جرات سے بھی نوازا گیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…