منگل‬‮ ، 11 اگست‬‮ 2026 

صاف ستھری ثقافت کی طرف پہلا قدم! فحاشی اور عریانی کا خاتمہ کرنے کے لیے تحریک انصاف نے بڑا قدم اُٹھا لیا، دھماکہ خیز احکامات جاری

datetime 31  اگست‬‮  2018 |

لاہور (مانیٹرنگ+ این این آئی) تحریک انصاف کی حکومت نے ملک میں صاف ستھری ثقافت کی طرف پہلا قدم بڑھا دیا ہے، پنجاب کے وزیر اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان نے پنجاب کے سینما گھروں سے فحش بِل بورڈز اتارنے کا حکم دے دیا۔ اس سلسلے میں باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے،

اس نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ سینما گھروں کے اندر اور باہر نامناسب سائن بورڈز نصب کیے گئے ہیں جنہیں فوری طور پر اتارا جائے۔ مزید کہا گیا ہے کہ سینما گھروں میں لگے فحش یا غیر مناسب فلم سائن بورڈز کو نامناسب ایڈورٹائزمنٹ پروبیشن ایکٹ 1963 اور پنجاب موشن پکچرز آرڈیننس 1979 کے تحت اتارا جائے گا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان میں ایک تقریب میں کہا تھا کہ پنجاب حکومت نے اسٹیج ڈراموں،سینما گھروں اور تھیٹر ہالز کے باہر لگے ہورڈنگز بورڈ زکے حوالے سے پالیسی بنانے کا فیصلہ کر لیا، فحش اور عریاں تصویر وں والے بورڈز لگانے پر پہلے جرمانہ اور اصلاح نہ کرنے کی صورت میں اسے سیل کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت فن اورثقافت کے نام پر کسی کو بھی بے حیائی اورفحاشی پھیلانے کی اجازت نہیں دے گی۔انہوں نے کہا کہ سینما اور تھیٹر ہالوں کے باہر لگے بورڈ زپر فحاشی اور عریانی پرنٹ ہوتی ہے۔ وارننگ کے بعد پہلے جرمانے کئے جائیں گے اور اصلاح نہ کرنے کی صورت میں اسے سیل کر دیاجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اسٹیج ڈراموں میں سکرپٹ کے حوالے سے بھی پالیسی بنائی جائے گی۔  تحریک انصاف کی حکومت نے ملک میں صاف ستھری ثقافت کی طرف پہلا قدم بڑھا دیا ہے، پنجاب کے وزیر اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان نے پنجاب کے سینما گھروں سے فحش بِل بورڈز اتارنے کا حکم دے دیا۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)


ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…