جمعہ‬‮ ، 03 اکتوبر‬‮ 2025 

میں جب وزیراعلیٰ ہائوس پہنچا تو وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اپنے ساتھ موجود شخص کا تعارف کیا کہہ کر کروایا جو کہ دراصل کون تھا؟ڈی پی او رضوان گوندل نے سپریم کورٹ میں تہلکہ خیز انکشاف کر دیا

datetime 31  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )ڈی پی او پاکپتن تبادلہ ازخودنوٹس کیس کی سپریم کورٹ میں سماعت، رضوان گوندل نے وزیراعلیٰ کے ساتھ ہوئی ملاقات کا احوال چیف جسٹس کے سامنے رکھ دیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او پاکپتن تبادلہ ازخود نوٹس کیس کی سپریم کورٹ میں سماعت کے دوران سابق ڈی پی او پاکپتن رضوان گوندل نے عدالت کو بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے پی ایس اوحیدر

کی کال آئی کہ میں وزیراعلیٰ پنجاب سے ملوں، مجھے 10 بجے بلایا گیا ،رات 10 بجے وہاں پہنچ گئے تھے،پورے واقعہ کا آئی جی پنجاب کو واٹس ایپ پیغام بھیجا، 23،24 اگست والے واقعے کاقائم مقام آر پی او کو بتایا، احسن جمیل کووزیراعلیٰ پنجاب نے بطور بھائی متعارف کرایا،احسن جمیل نے پوچھا مانیکافیملی کا بتائیں، لگتاہے ان کیخلاف سازش ہورہی ہے۔سپریم کورٹ میں چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے ازخود نوٹس کیس کی سماعت کی ۔ آئی جی پنجاب کلیم امام ، آرپی او ساہیوال اور رضوان گوندل عدالت میں پیش ہوئے۔ دوران سماعت چیف جسٹس آف پاکستان نے ریمارکس دئیے ہیں کہ اگر ڈی پی او رضوان گوندل کا تبادلہ کسی شخس کے کہنے پر ہوا تو غیر قانونی ہے ، جو بھی واقعات میں شامل رہا ہے سب کو بلائیں گے۔ کیس کی سماعت کے دوران آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ رضوان گوندل نے حقائق کے خلاف باتیں بتائیں،ایک خاتون کیساتھ بدتمیزی کی گئی تھی، حلفیہ کہتا ہوں کسی کے کہنے پر تبادلہ نہیں کیا،جس سے چاہیںمیرے بارے میں پوچھ لیں، رضوان گوندل مجھ سے پوچھے بغیر وزیراعلیٰ کے پاس گئے۔وزیراعلیٰ ہائوس میں رضوان گوندل سے ہوئی بات چیت کا علم نہیں، تبادلہ کوئی سزا نہین ہوتی۔ اس موقع پر چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا آپ نے وزیراعلیٰ کے کہنے پر تبادلہ کیا بطور آئی جی پی ڈی پی او کا دفاع کیوں نہیں کیا۔

کیا آرٹیکل 62کا اس کیس پر اطلاق ہوتا ہے؟کیا وزیراعلیٰ پر براہ راست یہ آرٹیکل لگ سکتا ہےجو بھی واقعات میں شامل رہا سب کو بلائین گے، رضوان گوندل کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ ہائوس سے طلبی پر وہاں گیا ، وہاںطے ہوا تھا کہ آر پی او ساہیوال انکوائری کرینگے،وزیراعلیٰ کو بتایا کہ کوئی سازش نہیں ہو رہی، وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا مجھے یہ ڈی پی او نہیں چاہئے، وزیراعلیٰ کے اسٹاف افسر نے رات 12بجے کال کر کےتبادلے کا بتایا،رات ساڑھے 12بجے آری پی اوکو بتایا کہ میرا تبادلہ ہو گیا ہے۔حیدر نے پوچھا کہ کیا آپ نے چارج چھوڑ دیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایس 400


پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…