اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اکثر افراد کے ہاتھوں کی انگلیوں کے ناخنوں پر سفید رنگ کے نشان یا دھبے نمودار ہوجاتے ہیں مگر اس کی وجہ کیا ہوتی ہے؟ اور کیا وہ کسی مرض کی علامت ہوتے ہیں؟ ویسے حقیقت تو یہ ہے کہ یہ سفید نشانات جنھیں طبی زبان میں punctate leukonychia کہا جاتا ہے، عام طور پر بالکل معمول کی چیز ہیں۔ جو کہ انگلیوں پر کسی چوٹ یا ضرب کے نتیجے میں نمودار ہوتے ہیں۔
جیسے کسی دروازے میں انگلی کا آجانا یا ایسی ہی کوئی چوٹ۔ ناخن کی وہ علامات جو مختلف امراض کا خطرہ ظاہر کریں ایسی چھوٹی چوٹوں کے نتیجے میں انگلی شدت سے دب جاتی ہے جس کے نتیجے میں یہ دھبے نمودار ہوتے ہیں۔ چونکہ یہ ناخن کی بنیاد سے شروع ہوتے ہیں اور آہستگی سے اوپر کی جانب سفر کرتے ہیں تو جب یہ کسی کی نظر میں آتے ہیں تو لوگ اس کی وجہ یعنی چوٹ کو بھول چکے ہوتے ہیں۔ بہت کم ایسا ہوتا ہے کہ کسی طبی مسئلے کے نتیجے میں دودھ کی رنگت کے یہ نشانات انگلیوں پر نمودار ہو۔ جیسے جسم میں زنک کی کمی اس کی وجہ ہوسکتی ہے، اسی طرح ملیریا یا خون کی کمی کا مرض بھی اس کی وجہ ہوسکتا ہے مگر ایسا شاذ و نادر ہی ہوتا ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق اکثر ان نشانات کی وجہ کوئی معمولی چوٹ ہی ہوتی ہے اور یہ کسی مرض کی علامت یا اس کے اثرات کو ظاہر نہیں کرتے۔ پیروں کے ناخنوں کی فنگس سے نجات بہت آسان مگر ان نشانات کے حوالے سے اس وقت فکرمند ہونے کی ضرورت ہے جب اس کی ایک قسم leukonychia totalis کا سامنا ہو۔ اس قسم میں پورا ناخن سفید ہوجاتا ہے اور ایسی صورت میں ڈاکٹر سے رجوع کرنا ضروری ہوتا ہے کیونکہ یہ سنگین طبی امراض جیسے گردے فیل ہونا، امراض قلب یا ذیابیطس سے متعلق ہوسکتا ہے۔ اگر یہ ناخن پر کسی لکیر یعنی ۔ ایسے ہو تو یہ اس بات کی نشانی ہوتی ہے کہ آپ نے کسی قسم کا زہر استعمال کرلیا یا اس کا نشانہ بنے مگر خوش قسمتی سے بچنے میں کامیاب رہے۔