اتوار‬‮ ، 19 اکتوبر‬‮ 2025 

دانتوں کے لیے نقصان دہ غذائیں

datetime 30  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) کیا آپ اکثر کیویٹیز، مسوڑوں کے امراض، دانتں کی حساسیت یا ان پر بدنما داغ کے شکار ہوجاتے ہیں؟ تو پھر آپ کو اپنی غذا پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ ہوسکتا ہے آپ ایسی غذائیں استعمال کررہے ہوں یا سخت چیزوں کو چبا رہے ہوں جو دانتوں کی سطح کو نقصان پہنچانے کا باعث بنتے ہیں۔ دانتوں پر برش اور خلال کے ساتھ ساتھ چند غذاﺅں کے

استعمال میں احتیاط جگمگاتے اور صحت مند دانتوں کے لیے بہت ضروری ہے۔ دانتوں کے لیے تباہ کن 10 عادات ٹافیاں سخت ٹافی چینی سے بھرپور ہوتی ہے جو کہ دانتوں پر گندگی اور جراثیموں کے اجتماع کا باعث بن سکتی ہے، چونکہ یہ سخت ہوتی ہے تو انہیں توڑنے کے لیے دانتوں کو زیادہ محنت کرنا پڑتی ہے جس سے دانتوں کی سطح کو نقصان پہنچ سکتا ہے، تو اس کے استعمال میں احتیاط کی ضرورت ہوتی ہے۔ ترش پھل مالٹے، کینو غرض بیشتر ترش پھل وٹامن سی کے حصول کا اچھا ذریعہ ہیں مگر ان کا بہت زیادہ استعمال دانتوں کی سطح کمزور کرنے کا باعث بنتا ہے اور ان کے ٹوٹنے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ کافی یا چائے چائے یا کافی کو اگر چینی ڈال کر پیا جائے تو اس سے کیویٹیز کا امکان بڑحتا ہے، خصوصاً کافی منہ کو خشک کرنے کا باعث بنتی ہے، اسی طرح ان مشروبات کا بہت زیادہ استعمال دانتوں پر داغ جمنے کا خطرہ بھی بڑھتا ہے۔ میٹھے مشروبات سوڈا دانتوں پر جراثیموں کی شرح بہت زیادہ بڑھانے کا باعث بنتا ہے جو کہ دانتوں کی سطح پر حملہ کرتے ہیں۔ یہ منہ کو خشک کرنے کا باعث بھی بنتے ہیں کیونکہ ان مشروبات کا استعمال لعاب دہن کی پیداوار کم کرتا ہے جبکہ دانتوں پر داغ بھی پڑے ہیں۔ چپس یہ چپس نہ صرف جسمانی وزن میں اضافے کا باعث بنتے ہیں بلکہ ان میں موجود نشاستہ منہ میں جاکر شکر میں تبدیل ہوجاتا ہے جو کہ دانتوں کے درمیان پھنس جاتا ہے، جس سے جراثیموں کی مقدار میں تیزی سے اضافہ ہوتا ہے۔ دانتوں کے مسائل سے نجات دلانے میں مددگار غذائیں سیگریٹ نوشی سیگریٹ نوشی بھی دانتوں کے لیے نقصان دہ ہے جو کہ دانتوں کو زرد کرنے کا باعث تو ہے ہی، اس کے ساتھ ساتھ یہ عادت مسوڑوں میں بیکٹریا کی شرح افزائش میں نمایاں اضافہ کردیتی ہے۔ انرجی ڈرنکس سوڈے کی طرح انرجی ڈرنکس میں بہت زیادہ تیزابیت اور چینی ہوتی ہے جو کہ دانتوں کی تباہی کی رفتار کو بڑھا دیتے ہیں۔ علاوہ ازیں انرجی ڈرنکس دانتوں پر داغ بھی ڈال دیتے ہیں اور ان کے زیادہ استعمال سے دانت گرم یا ٹھنڈے مشروبات کے لیے بہت زیادہ حساس بھی ہوجاتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…