اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بالوں کے بنانے کا انداز جیسا بھی ہو لمبے، گھنے اور چمکدار بال تو ہر ایک کو ہی پسند ہوتے ہیں، خصوصاً خواتین کے لیے لمبے اور گھنے بال خوبصورتی کی علامت سمجھے جاتے ہیں۔ مگر روزمرہ کی مصروفیات، تناﺅ، جذباتی دباﺅ اور آلودہ ماحول مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین کے بالوں کو گرنے کے ساتھ ساتھ بے جان اور کمزور کردیتے ہیں۔
12 چیزیں جو آپ کو بالوں سے محروم کردیں ہر ایک کی بالوں کو دھونے کا اپنا طریقہ ہوتا ہے اور ہوسکتا ہے کہ آپ کو کسی مخصوص برانڈ کا شیمپو پسند ہو یا آپ اپنے بال کسی مخصوص انداز سے دھونے کو ترجیح دیتے ہوں۔ طریقہ چاہے جو بھی ہو مگر یقیناً آپ یہ ضرور چاہتے ہوں گے کہ نہانے کے بعد جب بال خشک ہوجائیں تو وہ خوبصورت اور چمکدار نظر آئیں۔ مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ کچن میں موجود ایک عام چیز بالوں کو زیادہ چمکدار، گھنا اور لمبا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے؟ یہ چیز بہت عام اور اسے استعمال کرنے کا طریقہ بہت آسان ہے جس پر یقین کرنا بھی مشکل ہوتا ہے۔ تو آخر یہ ہے کیا؟ یہ ہے پیاز۔ جی ہاں لمبے، گھنے اور چمکدار بالوں کے لیے آپ کو پیاز اور پانی کی مدد سے ایک محلول تیار کرنا ہوگا جس کے لیے کسی خاص تربیت یا آلے کی ضرورت نہیں۔ اپنے بالوں کو رنگتے ہیں؟ بس 4 سے 5 پیاز لیں اور انہیں چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔ اس کے بعد ایک لیٹر پانی کو ایک برتن میں پیاز کے ساتھ ڈال کر 10 منٹ کے لیے ابال لیں۔ پانی ابلنے کے بعد اس کے ٹھنڈے ہونے کا انتظار کریں اور پھر اسے چھان لیں۔ جب بھی بالوں کو شیمپو سے دھوئیں تو اس کے بعد پیاز والے پانی سے بھی سر کو دھو لیں۔ بہترین نتائج کے لیے اس ٹوٹکے کو ہفتے میں 2 بار آزمائیں اور اس کا نتیجہ جگمگاتے اور گھنے بالوں کی شکل میں نکلے گا۔ یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔