اسلام آباد(آن لائن) نیشنل الیکٹرک پاور اتھارٹی نیپرا نے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں36پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی۔ تفصیلات کے مطابق نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 36پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی اضافے کی منظوری جولائی کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے نیپرا کے اس فیصلے پر بجلی صارفین پر ساڑھے 4ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔