اتوار‬‮ ، 12 اکتوبر‬‮ 2025 

ناشتہ ترک ہوجائے تو بادام سے کام چلا لیں

datetime 28  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کیلیفورنیا(مانیٹرنگ ڈیسک)اچھی صحت کے لیے سب سے اہم ہے کہ صبح کا ناشتہ کیا جائے لیکن اکثر صبح دفاتر جانے والے افراد اور خاص طور پر طلباء وقت کی کمی کے باعث ناشتہ نہیں کرپاتے، ایسی صورت میں بادام صحت کے لیے نہایت مفید ثابت ہوتے ہیں۔ کیلیفورنیا یونیورسٹی کی ایک حالیہ تحقیق کے مطابق جو افراد ناشتہ ترک کردیتے ہیں، وہ اس کے بجائے بادام کھالیں۔

تو یہ صحت کے لیے مفید نسخہ ہے۔ تحقیق کے مطابق بادام میں بھرپور غذائیت پائی جاتی ہے۔ اس میں چکنائی، پروٹین، وٹامن ای اور میگنیشئیم وافر مقدار میں موجود ہوتا ہے جو جسم کو کمزوری سے دور رکھتے ہیں۔ بادام کھانے سے بھوک مٹ جاتی ہے، بلڈ پریشر اور کولیسٹرول کنٹرول رہتا ہے اور ساتھ ہی وزن میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔ اس تحقیق کے لیے فرسٹ ایئر کے نوجوان طلباء کے دو گروپ بنائے گئے جن میں سے ایک گروپ 30 طلباء جبکہ دوسرا 35 طلباء پر مشتمل تھا۔ 30 طلباء کو 8 ہفتوں تک ہر روز ناشتے کے بجائے 56 گرام بادام کھانے کی ہدایت کی گئی جو کہ 320 کیلوریز کے برابر ہیں جب کہ 35 طلباء کو اسنیک کھانے کا کہا گیا جو کہ 338 کیلوریز کے برابر ہوں۔ تحقیق کے لیے ان طلباء پر 8 ہفتوں تک کڑی نظر رکھی گئی، جس کے نتیجے میں یہ بات سامنے آئی کہ اسنیکس کھانے والے طلباء کے مقابلے میں بادام کھانے والے طلباء میں ذیابیطس اور بلڈ پریشر متوازن رہا۔ تاہم غذائی ماہرین کے مطابق اُصولاً ناشتہ کبھی ترک نہیں کرنا چاہیے لیکن اگر ایسا ہوجائے تو پھر باداموں سے بھی کام چلایا جاسکتا ہے، ہاں لیکن اسے معمول نہ بنائیں۔

موضوعات:



کالم



دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ


میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…