اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)صدارتی الیکشن میں تحریک انصاف کی جیت یقینی ہو گئی ! صدر مملکت کیلئے نامزد عارف علوی نے مدد کیلئے بیرون ملک سے ایسی شخصیت کو بلا لیا کہ دیکھ کر مخالفین میں پریشانی کی لہر دوڑ جائے گی۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین وطن واپس پہنچ گئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق جوڑ تو ڑے کے بے تاج بادشاہ جہانگیر ترین ملک میں صدارتی انتخابات سے قبل ہی پاکستان پہنچ گئے ہیں
جہاں وہ تحریک انصاف کی جانب سے جوڑ توڑ مہم سنبھالیں گے ۔ واضح رہے کہ اس سے قبل جہانگیر ترین نے قومی و صوبائی اسمبلیوں میں پی ٹی آئی کی حکومت سازی میں اہم کردار ادا کیا تھا اور آزاد امیدواروں کی پارٹی میں شمولیت کیلئے اپنے ہیلی کاپٹر کا استعمال بھی کیا تھا ۔ دریں اثنا پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عارف علوی نے کہا ہے کہ ساری جماعتوں کا ایک ہی موقف ہے کہ ملک میں کام ہونا چاہئے‘ صدر جو بھی منتخب ہو اسے بھرپور فعال ہونا چاہئے‘ بی این پی سے بھی حمایت کی درخواست کی تھی‘ جن پر لوگوں نے بھروسہ کیا ہو انہیں ساتھ لے کر چلنا چاہئے۔ پیر کو عارف علوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سکروٹنی کی تاریخ 29اگست ہے اور اس کے لئے ہم حاضر ہوں گے ہم صدارتی انتخاب واضح اکثریت سے جیتیں گے۔ یہ اعزاز ہے کہ دوسری بار صدر کراچی سے آرہا ہے جس پر لوگوں نے بھروسہ کیا ہو انہیں ساتھ لے کر چلنا چاہئے۔ پیپلز پارٹی ہمیں سپورٹ کردیتی تو اچھا تھا لیکن ہر پارٹی کی اپنی سیاسی پالیسی ہوتی ہے مجھے کام کرنے کی عادت ہے۔ صدر جو بھی منتخب ہو اسے بھرپور فعال ہونا چاہئے۔ اپوزیشن نام واپس لیتی تو اچھا پیغام جاتا۔ ساری جماعتوں کا ایک ہی موقف ہے کہ ملک میں کام ہونا چاہئے۔ ی این پی سے بھی حمایت کی درخواست کی تھی۔ کوئی جماعت ہم سے دور نہیں سب سے بات کریں گے۔