جمعہ‬‮ ، 18 اپریل‬‮ 2025 

ایف بی آر پاکستانیوں کے بیرونِ ملک اکاؤنٹس تک رسائی کیلئے تیار

datetime 25  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)عالمی ادارہ برائے اقتصادی تعاون و ترقی (او ای سی ڈی) کے کثیرالجہتی کنونشن کے دستخط کنندہ ہونے کے باعث پاکستان کی آئندہ ماہ سے اپنے شہریوں کے بیرونِ ملک مالی اکاؤنٹس کی تفصیلات تک رسائی ہوجائے گی۔  رپورٹ کے مطابق ڈان کو موصول ہونے والے ریکارڈ کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو بیرنِ ملک موجود پاکستانیوں کے بینک اکاؤنٹس

تک یکم ستمبر سے رسائی حاصل ہونا شروع ہوجائے گی۔ واضح رہے کہ یہ رسائی ان ممالک تک ہوسکے گی جو اس معاہدے کے دستخط کنندہ ہیں۔ زرمبادلہ کو بہتر بنانے اور اسے انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے مطابق لانے کے لیے پروٹیکشن ریفارم ایکٹ 1992 میں ضروری ترامیم کی جاچکی ہیں۔ مذکورہ ترامیم کے مطابق جہاں بھی ترسیلات کا مجموعہ ایک کروڑ روپے سے تجاوز کر جائے گا وہاں ایف بی آر انکوائری کر سکتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ بیرونِ ملک اثاثوں اور آمدن کی تحقیقات کے لیے 5 سال کی حد کو بھی ختم کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق حال ہی میں حکومت کی جانب سے دی جانے والی ایمنسٹی اسکیم کا ردِعمل مثبت آیا ہے، جس کی نہ صرف پاکستان کی تاریخ میں کوئی مثال ملتی ہے بلکہ یہ دنیا کی ایک کامیاب ترین اسکیموں میں سے ایک ہے۔ حکومتی ایمنسٹی اسکیم میں 82 ہزار 4 سو 43 افراد نے اپنے اثاثے ظاہر کیے جس میں سے بیرونِ ملک اثاثون کی مالیت 10 کھرب 9 ارب روپے جبکہ مقامی اثاثوں کی مالیت 14 کھرب 74 ارب روپے ہے، تاہم کل مالیت 24 کھرب 80 ارب روپے ہے۔ اسکیم کے دوران ایک کھرب 23 ارب روپے کے ٹیکس ادا ہوئے جن میں سے 46 ارب روپے بیرونِ ملک اثاثوں جبکہ 77 ارب روپے مقامی اثاثوں کے ٹیکس کی مد میں وصول کیے گئے۔ ڈالر کی شکل میں موصول ہونے والے ٹیکس میں سے 3 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کو روپے میں جبکہ 2 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کو بانڈز میں تبدیل کردیا گیا اور 8 ڈالر کے ٹیکس پر آگے کارروائی کی جارہی ہے۔ واضح رہے کہ بیرونِ ملک اثاثوں کے حوالے سے دی گئی ایمنسٹی اسکیم منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد پر لاگو تھی۔

موضوعات:



کالم



اگر آپ بچیں گے تو


جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…