پیر‬‮ ، 27 اکتوبر‬‮ 2025 

اسکائپ میں اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن فیچر صارفین کے لیے دستیاب

datetime 25  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) رواں سال جنوری میں اسکائپ کی جانب سے اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن فیچر متعارف کرانے کا اعلان کیا گیا تھا اور اب اسے تمام صارفین کے لیے پیش کردیا گیا ہے۔ واٹس ایپ نے 2016 میں صارفین کے پیغامات کے تحفط کے لیے اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کا فیچر متعارف کرایا تھا۔ کمپنی نے اسے پرائیویٹ کنورزیشن کا نام دیا ہے اور آئی او ایس، اینڈرائیڈ، میک

اور ونڈوز ڈیسک ٹاپ سسٹمز کے صارفین اسے استعمال کرسکتے ہیں۔ اس کے لیے صارف کو مطلوبہ کانٹیکٹ کی پروفائل میں کمپوز مینیو میں جاکر نیو پرائیویٹ کنورزیشن کوسلیکٹ کرنا ہوگا۔ ایسا کرنے پر دوسرے صارف کے پاس ایک انوائیٹ جائے گا، جس کے بعد تمام کالز اور بات چیت اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹ ہوجائے گی۔ اس فیچر کے تحت چیٹ، فائلز اور آڈیو پیغامات کو بھی تحفظ ملے گا۔ مگر صارفین ایک ڈیوائس پر ایک وقت میں صرف ایک چیٹ کو ہی انکرپٹ کرسکیں گے۔ اسکائپ میں ویسے کافی عرصے سے کسی قسم کی انکرپشن دی جارہی ہے جو کہ کمیونیکشن چینیل کو تحفظ فراہم کرتی ہے۔ مگر اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن زیادہ محفوظ ٹیکنالوجی ہے اور اس کے تحت بھیجے جانے والے پیغامات صرف بھیجنے والا یا موصول کرنے والا ہی پڑھ سکتا ہے، یہاں تک کہ مائیکرو سافٹ کے سرورز کنٹرول کرنے والے بھی ان پیغامات کو نہیں دیکھ سکیں گے۔ اس فیچر کو متعارف کرانے پر اسکائپ ، فیس بک میسنجر، ایپل آئی میسج اور واٹس ایپ جیسے چیٹ پلیٹ فارمز کا حصہ بن گئی ہے۔

موضوعات:



کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…