اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وافر مقدار میں گوشت کے استعمال سے کینسر کے امکانات بھی بڑھ سکتے ہیں،کولیسٹرول، فیٹ، بلڈ پریشر اور پیٹ کے امراض میں مبتلا افراد عیدالاضحی کے موقع پر گوشت کھانے میں احتیاط برتیں ،ماہرین صحت ۔ تفصیلات کے مطابق ماہرین صحت نے عید قربان پرکولیسٹرول، فیٹ، بلڈ پریشر اور پیٹ کے امراض میں مبتلا افرادکیلئے انتباہ جاری کرتے
ہوئے کہا ہے کہ ایسے افراد عیدالاضحی کے موقع پر گوشت کھانے میں احتیاط برتیں ۔ ماہرین صحت کے مطابق لمبے عرصے تک فریز کیا گیا گوشت صحت کو نقصان پہنچا سکتا ہے کہ کیونکہ اس میں ایسے جراثیم پیدا ہو جاتے ہیں جو صحت کو متاثر کر سکتے ہیں اس لئے قربانی کا گوشت زیادہ لمبے عرصے تک فریز کرنے کے بجائے کوشش کی جائے کہ جتنی جلدی ہو سکے اس بانٹ دیا جائے یا استعمال کر لیا جائے، تین ہفتوں سے زائد فریز کیا گیا گوشت نقصان دہ ہو سکتا ہے۔ ماہرین صحت کے مطابق غذا میں گوشت کا استعمال پروٹین، آئرن، وٹامنز اور معدنی طاقت فراہم کرتا ہے لیکن اس کی زیادتی مختلف بیماریوں سے دوچار کر سکتی ہے اور وافر مقدار میں گوشت کے استعمال سے کینسر کے امکانات بھی بڑھ سکتے ہیں۔ ماہرین صحت کے مطابق ایسے پکوان جن میں گوشت کے ساتھ تیل کا استعمال بھی بہت زیادہ کیا جاتا ہے وہ جسم میں چربی بڑھا دیتے ہیں جس کی وجہ سے کھانے کے بعد چہل قدمی ضروری ہے جبکہ ایسے کھانوں کے ساتھ سبز چائے کا استعمال ضرور کریں زیادہ گوشت کھانے کے باعث قبض سمیت پیٹ کے امراض بھی بڑھ جاتے ہیں ۔ماہرین کے مطابق رات میں سونے سے قبل اسپغول کی بھوسی کا استعمال مفید ثابت ہو سکتا ہے۔ اسپغول کھانے میں موجود چربی اور کولسٹرول کی ایک مقدار جذب کرکے فضلے میں خارج کردیتا ہے جس سے دل کی بیماریوں سے ایک حد تک بچاؤ ممکن ہے۔
بلڈ پریشر اور دل کے امراض میں مبتلا مریض عید قربان پر گوشت سے لطف اندوز ہونے کیساتھ اس چیز کا استعمال کریں تو ہسپتال جانے سے بچ سکتے ہیں، ماہرین صحت نے حیرت انگیز ٹوٹکا بتا دیا
22
اگست 2018
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں