لاہور (نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ سازشوں کے باوجود عمران خان کے وژن کے مطابق کام کروں گا‘ منگل کو وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے دور حکومت کے پانچ وزیر اعلیٰ ہائوسز کی انکوائری کروں گا اس حوالے سے سیکرٹری سے تفصیلات طلب کی ہیں۔ نگران حکومت نے وزیراعلیٰ ہائوس کے 260ملازم فارغ کئے تھے مزید ملازمین کو فارغ کرسکتے ہیں۔ پنجاب حکومت کے امور چلانے میں سادگی اور کفایت شعاری سے کام لیں گے۔ سوال ہی پیدا
نہیں ہوتا کہ اپنے لئے بڑا پروٹوکول لوں ہماری پہلی ترجیح کرپشن کے ناسور کا خاتمہ کرنا ہے۔ کرپٹ افسران کا احتساب ہوگا اور محنتی افسران کو اوپر لے کر آئیں گے۔ کابینہ میں ایسے افراد شامل کریں گے جن کو محکموں کے امور چلانے کا تجربہ ہو۔ سازشوں کے باوجود عمران خان کے وژن پر عمل کروں گا۔ میرے لئے صرف ایک وزیراعلیٰ ہائوس ہوگا اور اپنے سیکرٹریٹ کے دفتر میں بیٹھوں گا۔ سانحہ ماڈل ٹائون کی تفصیلات کو بھی دیکھیں گے کہ کیا کرنا ہے جس نے کبھی کسی کو دیت دی اور نہ کسی جرم میں ملوث رہا۔