لاہور(شوبز ڈیسک) عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی جنہیں ان کے مداح لالا بھی کہتے ہیں ،سڑسٹھ برس کے ہو گئے، انہیں صدارتی تمغہ حسن کارکردگی سے نوازا گیا ہے۔سرائیکی اور پنجابی کے گلوکار عطاء اللہ پنجاب کے شہر عیسیٰ خیل میں پیدا ہوئے، اے تھیوا مندری دا تھیوا گانے نے انہیں عوامی مقبولیت دی، انہیں سرائیکی گلوکار سمجھا
جاتا ہے لیکن ان کے پنجابی اور اردو زبان میں گانے بھی عوام میں مقبول ہیں۔ چن کتھاں گزاری آئی رات وے آج بھی ذوق و شوق سے سنا جاتا ہے، انہوں نے فلموں میں بھی قسمت آزمائی لیکن کامیابی نہ ملی،فلم کے ناکام تجربے کے بعد انہوں نے اپنی توجہ گیتوں پر مرکوز کی، عطا اللہ کو 1991ء میں پرائڈ آف پرفارمنس سے نوازا گیا۔