جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

کرینہ کپور خود کو رول ماڈل سمجھنے لگیں

datetime 20  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (شوبز ڈیسک)ویسے تو اداکارائیں دنیا بھر کی لاکھوں خواتین کی رول ماڈل ہوتی ہیں، تاہم اگر کوئی خود کو ہی رول ماڈل قرار دے کر دیگر خواتین کو خود سے متاثر ہونے کا مشورہ دے تو بات اتنی آسانی سے ہضم نہیں ہوتی۔اداکارہ کرینہ کپور بھی خود کو دیگر خواتین کے لیے رول ماڈل سمجھتی ہیں اور ساتھ ہی یہ امید بھی کرتی ہیں کہ خواتین ان سے متاثر ہوکر آگے بڑھیں گی۔

اداکارہ نے دلیل دی کہ وہ ایک شادی شدہ خاتون ہونے کے ساتھ ایک بچے کی ماں اور کامیاب اداکارہ بھی ہیں، ساتھ ہی وہ اپنے وقت کو اپنی تمام ذمہ داریوں میں تقسیم کرکے ایک آئیڈیل اور دوسری خواتین کو متاثر کرنے والی زندگی گزار رہی ہیں۔ا پنے ایک انٹرویو کے دوران کرینہ کپور کا کہنا تھا کہ وہ نہ صرف کام میں مصروف رہنے والی ماں بلکہ بیوی بھی ہیں اور ساتھ ہی وہ اپنے خاندان، دوستوں اور زندگی کے دیگر اہم معاملات کے لیے بھی مناسب وقت نکالتی ہیں۔کرینہ کپور کے مطابق انہیں امید ہے کہ خواتین وقت کی اہمیت اور اسے گزارنے کی اہمیت کو سمجھتی ہوں گی اور وہ ساتھ ہی یہ امید بھی کرتی ہیں کہ خواتین ان سے متاثر ہوکر اپنی زندگی گزاریں گی۔انہوں نے اپنے مستقبل کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آج اگر وہ اپنا ماضی دیکھتی ہیں تو انہیں شدت سے احساس ہوتا ہے کہ وہ اس وقت ایک بہتر اور خوبصورت ماں کی حیثیت سے ماضی سے بہتر زندگی گزار رہی ہیں اور انہیں امید ہے کہ وہ اپنی محنت سے مستقبل میں نہ صرف ایک اچھی اداکارہ کے طور پر کام کرتی رہیں گی، بلکہ وہ ایک اچھی بیوی بھی بنی رہیں گی۔کرینہ کپور نے انٹرویو کے دوران اپنی اداکاری اور خاندان کے حوالے سے بھی بات کی اور کہا کہ انہوں نے صرف ایک اداکار خاندان سے ہونے پر اکتفا نہیں کیا، بلکہ انہوں نے خود کو منوانے کے لیے محنت بھی کی۔ساتھ ہی کرینہ کپور نے کہا کہ وہ ہرگز ہرگز نہیں چاہیں گی کہ ان کی طرح ان کا بیٹا تیمور علی خان بھی اداکار بنے۔اداکارہ نے بتایا کہ بطور والدین وہ اور ان کے شوہر سیف علی خان اپنے بیٹے کو آگے بڑھنے کے لیے جذبہ دیتے رہیں گے، لیکن وہ انہیں ہر گز ہرگز یہ مشورہ نہیں دیں گے انہیں کیا بننا چاہیے۔کرینہ کپور نے واضح کیا کہ تیمور علی خان کی مرضی ہوگی کہ وہ کیا بنا چاہتا ہے۔ان کے مطابق انہیں اس بات پر کوئی اعتراض نہیں ہوگا کہ ان کا بیٹا اداکار اور اسپورٹس مین یا پھر باورچی بنے۔کرینہ کپور کے مطابق ان کا بیٹا اپنی پسند سے جو بھی بننا چاہے گا وہ اور سیف علی خان اس کی سپورٹ کریں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…