بدھ‬‮ ، 27 مئی‬‮‬‮ 2026 

بلغم سے فوری نجات کے آسان طریقے

datetime 18  اگست‬‮  2018 |

اسلام آباد(نیوزڈیسک )بلغم کی وجہ سے ہمارے جسم میں کئی مسائل پیدا ہوتے ہیں لیکن اس سے نجات ممکن ہے ۔آئیے آپ کو بلغم سے فوری نجات حاصل کرنے کے لئے کچھ قدرتی غذاں کے بارے میں بتاتے ہیں۔گرم سوپ : اکثر لوگ مرغی کاسوپ پی کر سمجھتے ہیں کہ یہ بلغم کم کرتا ہے لیکن اگر آپ سبزیوں کا سوپ پئیںتو بلغم سے جلد نجات مل جائے گی۔

ہلدی: ہلدی میں اینٹی بیکٹریل اور اینٹی وائرل خصوصیات کی وجہ سے اس کا استعمال بلغم سے نجات دینے میں کافی مدد گار ہے۔آپ چاہیں تو مندرجہ ذیل طریقے سے ہلدی استعمال کرسکتے ہیں۔
*ایک چمچ ہلدی کو نیم گرم دودھ میں ڈال کر صبح کے وقت پئیں۔
*آدھ چائے کا چمچ ہلدی دن میں تین بار پانی کے گلاس کے ساتھ استعمال کریں۔
*ایک چائے کا چمچ ہلدی اور ایک چمچ نمک نیم گرم پانی میں ڈالیں اور غرارے کریں۔
ادرک: اس سبزی کو صدیوں سے سانس کے جملہ امراض کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔یہ نہ صرف بلغم کو ختم کرتا ہے بلکہ معدے کو بھی کافی سکون دیتا ہے۔ایک کپ گرم پانی میں ادرک کو باریک کاٹ لیں اور تھوڑی دیر پڑا رہنے دیں،اس کے بعد اس میں ایک چمچ شہد ڈال دیں ۔اس مشروب کو خوب استعمال کریں اور پیتے ہوئے ادرک کو چبا کر کھائیں۔
لیموں کا جوس: ایک لیموں کو پانی یا قہوے میں ڈال کر جی بھر کر پئیں۔لیموں میں یہ خاصیت موجود ہے کہ یہ نہ صرف بلغم سے نجات دلاتا ہے بلکہ یہ معدے کو بھی ٹھیک رکھتا ہے۔اس کے استعمال سے گلے کو بھی آرام ملتا ہے۔

نمک والا پانی
ایک گلاس نیم گرم پانی میں نمک ڈال کر غرارے کرنے سے بھی بلغم سے نجات مل جاتی ہے۔
بھاپ لینے سے
ایک کھلے برتن میں پانی ڈال کر اسے ابالیں اور جتنی دیر چاہیں اچھی طرح بھاپ لیں۔اس طریقے سے نہ صرف آپ کو بلغم سے نجات ملے گی بلکہ اگر آپ زکام سے پریشان ہیں تو اس سے بھی راحت ملے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اللہ سے خوش قسمتی مانگو


’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…