جمعرات‬‮ ، 01 اکتوبر‬‮ 2026 

اب پرندے زمین سے کوڑا اکٹھا کرکے ٹوکری میں ڈالیں گے،بدلے میں انہیں کیا انعام ملے گا؟جانئے

datetime 12  اگست‬‮  2018 |

پیرس (این این آئی)فرانس کے ایک تھیم پارک میں پہلی بار چھ ہوشیار پرندوں سے زمین پر پڑا کوڑا اٹھانے کا کام لیا جائے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ملک کے مغربی حصے میں قائم تھیم پارک پوئے دو فو میں کلاغ سیاہ (کوئے کی ایک قسم) کو سگریٹ کے ٹکڑے اور دوسری چھوٹی چیزیں چننے کا کام سکھایا گیا ہے۔وہ ان ٹکڑوں کو اٹھا کر کوڑا ڈالنے کی ٹوکری میں ڈالیں گے اور انھیں ان کی محنت کے بدلے کھانے کی کوئی چیز انعام میں دی جائے گی۔

اس قسم کے پہلے پرندے کو کام پر لگا دیا گیا ہے جبکہ باقیپرندے پیر سے اپنے کام شروع کریں گے۔پارک کے سربراہ نکولس ڈی ولیئرز نے بتایا اس کا مقصد صرف اس پارک کو صاف رکھنا نہیں ہے۔کیونکہ لوگ خود ہی عام طور پر جگہ کو صاف رکھنے کی کوشش کرتے ہیں۔ان کے مطابق اس کا مقصد یہ بھی دکھانا ہے کہ فطرت خود ہمیں سکھا سکتی ہے کہ اپنے ماحول کا کس طرح خیال رکھنا ہے۔انھوں نے کہا کہ کوّے کی نسل کے پرندے جن میں کلاغ سیاہ اور زغن (چھوٹے کوے) خاص طور سے ذہین ہوتے ہیں، وہ انسان سے رابطہ کرنا چاہتے ہیں اور کھیل کے ذریعے ان سے ایک رشتہ قائم کر لیتے ہیں۔ایسا پہلی بار نہیں ہے کہ پرندوں نے اپنی ذہانت کا مظاہرہ کیا ہے۔ اس سے قبل رواں سال سائنسدانوں نے ایک وینڈنگ مشین بنائی جو کوؤں کے مسائل کو حل کرنے کی صلاحیت کو واضح کرتی ہے۔مشین میں ٹوکن کے طور پر ایک خاص سائز کے کاغذ کی ضرورت تھی جس کے بعد اس میں سے چیز نکلتی تھی۔سائنسدانوں کو معلوم ہوا کہ کوؤں نے صحیح سائز کے کاغذ کو یاد رکھا اور یہاں تک کہ انھوں نے بڑے سائز کے کاغذ کو صحیح سائز میں لانے کے لیے کترنے کا کام بھی کیا تاکہ ان کا مشین میں استعمال کر سکیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…