جمعرات‬‮ ، 16 اکتوبر‬‮ 2025 

پرسکون اور بھرپور نیند صحت کی ضمانت

datetime 12  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) کیا آپ کو معلوم ہے کہ پرسکون اور بھرپور نیند صحت کی ضمانت ہے ؟ جی ہاں ایسا ہی ہے ۔ کیونکہ نیند پوری ہونے کی صورت میں انسان خود کو تروتازہ اور پرُسکون محسوس کر تا ہے اور معاملاتِ زندگی بھی بھرپور انداز میں سر انجام دیتا ہے ۔ آج کل رات رات بھر جاگنے کا رواج بن گیا ہے رات بھر جاگ کرکوئی موبائل فون استعمال کررہا ہے تو کوئی اس ہی موبائل فون پر گیم کھیل رہا۔

اور پھر صبح رات کو دیر تک جاگنے کی وجہ صبح دیر تک سویا جاتا ہے ۔اور اگر جلدی اٹھ بھی جائیں تو سر میں درد اور بیزاری کی شکایت کی جاتی ہے ۔ پوری نیند لینے کے فائدے بہت سے لوگوں کا کہنا ہے کہ ہم جتنے بھی گھنٹے سوئیں،‏ اُس سے کچھ فرق نہیں پڑتا۔‏ ماہرین کے مطابق بھرپور نیند سونا ، بچوں اور نوجوانوں کی نشوونما کے لیے ضروری ہے، نئی باتیں سیکھنے اور یاد رکھنے کے لیے ضروری ہے، ہارمونز کے توازن کو قائم رکھنے کے لیے ضروری ہے جو ہمارے وزن اور جسم میں خوراک کو توانائی میں تبدیل کرنے کے عمل پر گہرا اثر ڈالتے ہیں ، دل کی صحت کے لیے ضروری ہے، بیماریوں سے بچنے کے لیے ضروری ہے اس لیے لازمی کے آپ اپنی نیند پوری کریں ۔ پوری نیند نہ لینے کے نقصانات نیند کا پورا نہ ہونا موٹاپے،‏ ڈیپریشن،‏ دل کی بیماری،‏ شوگر ،ذہنی دباؤ اور جان‌لیوا حادثوں کا باعث بنتا ہے۔‏ اِس سے ظاہر ہوتا ہے کہ بھرپور نیند سونا کتنا اہم ہے۔‏ لہٰذا اگر آپ کو محسوس ہوتا ہے کہ آپ کی نیند پوری نہیں ہوتی تو آپ کیا کر سکتے ہیں۔بھرپور نیند لینا کا طریقہ ہر روز سونے اور جاگنے کا ایک وقت طے کریں,۔‏سوتے وقت اپنے کمرے میں خاموشی اور اندھیرا رکھیں۔,،کمرا زیادہ ٹھنڈا یا زیادہ گرم نہ ہو،بستر پر لیٹنے کے بعد ٹی‌وی نہ دیکھیں یا موبائل فون وغیرہ اِستعمال نہ کریں،‏بستر کو آرام‌دہ بنائیں،سونے سے پہلے زیادہ کھانا نہ کھائیں اور چائے،‏ کافی یا شراب نہ پئیں اس کے علاوہ ڈھیلا لباس زیب تن کریں ۔‏ اگر اِن تمام باتوں پر عمل کرنے کے بعد بھی آپ کو رات میں اچھی نیند نہیں آتی یا دن کے دوران بہت زیادہ نیند آتی ہے یا پھر نیند کے دوران سانس اُکھڑنے کی وجہ سے آپ اُٹھ بیٹھتے ہیں تو کسی ڈاکٹر سے رُجوع کریں ۔ ‏ خیال رہے کہ عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ ہماری نیند کی مقدار بھی بدلتی جاتی ہے۔‏ نوزائیدہ بچے دن میں 16 سے 18 گھنٹے سوتے ہیں؛‏ ایک سے تین سال کا بچہ 14 گھنٹے سوتا ہے اور تین یا چار سال کا بچہ 11 یا 12 گھنٹے سوتا ہے۔‏ سکول جانے والے بچوں کو کم‌ازکم 10 گھنٹے،‏ نوجوانوں کو تقریباً 9 یا 10 گھنٹے اور بالغوں کو 7 سے 8 گھنٹے کی نیند کی ضرورت ہوتی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…