جمعہ‬‮ ، 22 مئی‬‮‬‮ 2026 

تحریک انصاف نے جھاڑو پھیر دیا، قومی اسمبلی کے 13 اور پنجاب اسمبلی کے 26 آزاد ارکان میں سے کتنے پی ٹی آئی میں شامل ہوئے؟ حیرت انگیز تفصیلات منظر عام پر آ گئیں

datetime 11  اگست‬‮  2018 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) الیکشن کمیشن آزاد حیثیت سے کامیاب ہونے والے اراکین کی سیاسی جماعتوں میں شمولیت اختیار کرنے کے معاملے پر تفصیلات جاری نہیں کر سکتا ہے تاہم ایک نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ قومی اسمبلی کے 9 نومنتخب آزاد ارکان نے الیکشن کمیشن میں سیاسی جماعتوں میں شمولیت کے حلف نامے جمع کرا دیے ہیں۔ ان ارکان نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی ہے، اس کے علاوہ قومی اسمبلی کے 4 ارکان نے اپنی آزاد حیثیت برقرار رکھی ہے۔

ذرائع کے مطابق این اے 13 سے صالح محمد، این اے 150 سے سید فخر امام،این اے 166 سے عبدالغفار، این اے 181 سے شبیر علی، این اے 190 سے امجد فاروق،این اے 101 سے عاصم نذیر، این اے 205 سے علی محمد، این اے 97 سے ثنا اللہ مستی خیل اور این اے 185 سے مخدوم زادہ باسط سلطان نے تحریک انصاف میں شمولیت کے الیکشن کمیشن میں حلف نامے جمع کروا دیے ہیں۔ دوسری جانب پنجاب اسمبلی سے 26 آزاد ارکان نے سیاسی جماعتوں میں شمولیت کے حلف نامے جمع کرائے۔رپورٹ کے مطابق پنجاب اسمبلی کے 23 آزاد ارکان نے تحریک انصاف میں شمولیت کے حلف نامے جمع کروائے اور ایک آزاد رکن نے ن لیگ میں شمولیت کا حلف نامہ جمع کروایا اس کے علاوہ ایک آزاد رکن نے رائے حق پارٹی میں شمولیت اختیار کی جبکہ تین آزاد اراکین نے اپنی آزاد حیثیت برقرار رکھی ہے۔ دوسری جانب الیکشن کمیشن نے ایک سے زائد نشستیں رکھنے والے ارکان سے استعفے بھی طلب کرلیے ہیں ، الیکشن کمیشن نے ایک سے زیادہ نشستوں پر جیتنے والے امیدواروں سے کہا ہے کہ فوری طور پر ایک نشست رکھ کر باقی سے مستعفی ہوں، اپنا استعفیٰ وفاقی یا صوبائی چیف الیکشن کمشنر آفس کوبھجوا دیں۔الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ آئین کے مطابق کوئی رکن صوبائی یا قومی اسمبلی ایک وقت میں صرف ایک ہی نشست رکھ سکتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…