بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

فلمسٹار حمائمہ ملک کو لاہور کے ہوٹل میں جنسی ہراسانی کا سامنا ہوٹل کے کمرے میں میرے ساتھ کیا ہوا؟اداکارہ نےکس پر سنگین الزام عائد کر دیا، پوری کہانی سامنے لے آئی

datetime 10  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ملک کی معروف اداکارہ اور فلمسٹار حمائمہ ملک کو ہوٹل میں جنسی ہراسانی کا سامنا، حمائمہ ملک نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر تہلکہ خیز انکشاف کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ملک کی معروف اداکارہ اور فلمسٹار حمائمہ ملک کو لاہور کے ایک ہوٹل میں جنسی ہراسانی کا سامنا کرنا پڑ گیا جس پر انہوں نے پورا واقعہ سماجی رابطوں کی

ویب سائٹ ٹویٹر پر شیئر کرتے ہوئے انہیں جنسی طور پر ہراساں کرنے کے معاملے میں ہوٹل انتظامیہ کو بھی ملوث قراردیدیا ہے۔ حمائمہ ملک نے اپنے ٹویٹر پیغام میںانہیں جنسی طور پر ہراساں کرنیوالے شخص کی شناخت ظاہر نہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ لاہور کے ایک نجی ہوٹل میں مجھے ہراساں کیا گیاہے۔ انہوں نے بتایا کہ انہیں جنسی ہراساں کرنیوالا شخص برابر والے کمرے میں قیام پذیر تھا اور اس نے انہیں رات 2بجے بزنس میٹنگ کی آڑ میں ملاقات کا پیغام بھیجا۔ حمائمہ بتاتی ہیں کہ اس شخص نے جب انہیں کمرے میں روتے سنا تو اس نے ہمدردی جتائی اور کہا کہ میں آپ کیلئے فکر مند ہوں اگر آپ چاہیں تو ہم میٹنگ کیلئے باہر بھی چل سکتے ہیں ۔ فلمسٹار حمائمہ کا کہنا تھا کہ انہیں جنسی طور پر ہراساں کرنے میں ہوٹل انتظامیہ کا اہم کردار ہے جس نے ان سے پوچھے بغیر اور کسٹمر کی رازداری شیئر کرتے ہوئے ان کا موبائل نمبر ہوٹل میں ہی ان کے برابر والے کمرے میں مقیم شخص کو دیا ۔ واضح رہے کہ فلمسٹار حمائمہ ملک ہی پہلی شوبز شخصیت نہیں جن کو جنسی ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا ہے بلکہ اس سے قبل بھی کئی شوبز سے تعلق رکھنے والی خواتین الزامات عائد کر چکی ہیں۔خیال رہے کہ حال ہی میں گلوکارہ میشا شفیع نے گلوکار اور ادارکار علی ظفر پر جنسی ہراسانی کا الزام عائد کیا تھا، میشا شفیع کے الزامات کے جواب میں علی  ظفر نے انہیں لیگل نوٹس بھیجا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…