جمعرات‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

انتخابی مہم میں اکرم درانی پر موٹرسائیکل بم دھماکوں میں ملوث ملزمان گرفتار،حملے کس کے حکم پر کیے گئے،حیران کن انکشافات

datetime 9  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بنوں (آ ن لائن) سپیشل پولیس یونٹ بنوں نے سابق وفاقی وزیر اکرم خان درانی اور حلقہ پی کے 89کے اُمیدوار شرین مالک پر موٹر سائیکل بم دھماکوں میں ملوث اہم ملزمان گرفتار کر لئے سی ٹی ڈی پولیس بنوں نے حالیہ الیکشن مہم کے دوران

اکرم خان درانی سابقہ وزیر اعلیٰ ، وفاقی وزیر اُمیدوار برائے NA-35 اور شیرین مالک اُمیدواربرائے صوبائی اسمبلی حلقہ PK-89پرریموٹ کنڑول موٹر سائیکل بم حملوں میں ملوث دہشت گردملزمان صدیق اللہ ولد زریم خان سکنہ مائزر دتہ خیل (شمالی وزیر ستان ) اورقدر آیاز ولد عیسیٰ خان سکنہ گربز بکا خیل بنوں کے بارے میں مصدقہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے گرفتار کئے ہیں جن سے مزید تفتیش جاری ہے گرفتار دہشت گرد صدیق اللہ کا تعلق کمانڈر اختر محمد عرف عبداللہ وزریرستانی تحریک طالبان پاکستان گرو پ سے ہے جو افغانستان سے دہشت گردی کے منصوبے سے ٹیم کے ساتھ پاکستان میں الیکشن کے دوران کاروائی کرنے کے لئے آیا تھا جبکہ قدر آیاز اس گروپ کا مقامی سہولت کار تھا پولیس کے مطابق ملزمان نے دوران تفتیش مزید دہشت گردی کے منصوبوں کا اعتراف کیا ہے اکرم خان درانی اور شیرین مالک پر ہونے والے بم حملوں کی ذمہ داری بھی قبول کی ہے۔ جن کے انکشافات سے مزید اہم گرفتاریاں جلد متوقع ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…