اتوار‬‮ ، 05 اپریل‬‮ 2026 

چین کا سی پیک کے تحت پاکستان میں37خصوصی اقتصادی زونز کے قیام کا فیصلہ، پاکستان بڑی معیشت کا روپ دھار سکتا ہے، تفصیلات سامنے آ گئیں

datetime 9  اگست‬‮  2018 |

بیجنگ (آئی این پی)سی پیک کے تحت پاکستان میں37خصوصی اقتصادی زونز کا قیام عمل میں لایا جائے گا جب کہ 9صنعتی زون کا قیام عمل میں لایاجا چکا ہے، پنجاب، خیبر پختونخواہ، بلوچستان اور اسلام آباد، سندھ میں 2 جبکہ فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں ایک ایک اقتصادی زون قائم کیا گیا ہے، پاکستان میں خصوصی اقتصادی زونز میں صنعت سازی کا عمل جاری ہے، چین 1800اقتصادی زونز کے ساتھ بڑی معیشت کا روپ دھار چکا ہے، پاکستان چینی اقتصادی زونز کے کامیاب تجربے سے مستفید ہونا چاہتا ہے،

پاکستان کو اقتصادی زونز سے بھر پور فوائد حاصل کرنے کے لئے کڑی محنت درکار ہو گی۔ تفصیلات کے مطابق چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت پاکستان خصوصی اقتصادی زون کی بدولت صنعت سازی میں نمایاں اہمیت اختیار کر رہا ہے ،اگرچہ پاکستان کے شہر سیالکوٹ میں سرجیکل سامان، گجرات میں سیرامکس ، آٹومیٹک صنعتی سامان، فیصل آباد میں ریڈی میڈ کپڑے ،خیبرپختونخوا میں ماربل انڈسٹری ،حطار صنعتی اسٹیٹ خوراک اور صنعتی سیکٹر سے مالا مال ہے، پاکستان خصوصی اقتصادی زون کے قیام میں چین کے کامیاب تجربے پر اعتماد رکھتا ہے ۔ معروف چینی اخبار چائنا ڈیلی کے مطابق چین کے پاس خصوصی اقتصادی زون جن کی تعداد تقریباً1800ہے جس چین کی کامیابی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔1980کی دہائی میں چین نے ان معاشی زونز کو قائم کرنے کیلئے علم کو فروغ دیا۔پاکستان کے مختلف علاقوں میں اب تک 9 خصوصی اقتصادی زون کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جن میں سے پنجاب، خیبر پختونخواہ، بلوچستان اور اسلام آباد، سندھ میں 2 جبکہ فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں ایک ایک اقتصادی زون قائم کیا گیا ہے ،پاکستان کو اپنے مستقبل کے اقتصادی زونوں کی کامیابی کو یقینی بنانے میں

اس تجربے کو استعمال کرنے کی ضرورت ہے ۔2012میں خصوصی اقتصادی زون سے متعلق معاملات پر اسٹاک ہولڈر کو سہولت دینے کیلئے سرمایہ کاری بورڈ خصوصی اقتصادی زون کا قیام عمل میں لایا گیا ہے ۔پاکستان کو خصوصی اقتصادی زون سے فائدہ اٹھاتے ہوئے بہت کچھ سیکھنے کی ضرورت ہے جس میں پیشہ ورانہ تعلیم،زراعت ، پانی کے انتظام ، آٹو موبائل ،ٹیکنالوجی ، برقی آلات اور قدرتی آفات سے نمٹنے کے انتظامات اور گھریلو صلاحیت کو فروغ دینے کی بھی ضرورت ہے ۔

سی پیک کے تحت 37خصوصی اقتصادی زون کا قیام عمل میں لایا جائے گا ۔ ان خصوصی اقتصادی زونز کی تقسیم کچھ اس طرح کی گئی ہے کہ پنجاب میں چائنا اقتصادی زون اور قائداعظم انڈسٹریل پارک ، شیخوپورہ میں ۔۔جبکہ ایم 3انڈسٹریل شہر کا قایم پاکستان کے صنعتی شہر فیصل آباد کے پاس قائم کیا جائے گا ۔ بلوچستان میں 9جگہوں پر سپیشل صنعتی زون جن میں انڈستریل فنکشن ، قلعہ سیف اللہ ،لورالائی ، گوادر انڈسٹریل اسٹیٹ ، لسبیلہ انڈسٹریل اسٹیٹ ، ڈیرہ مراد جمالی انڈسٹریل اینڈ ٹریڈنگ اسٹیٹ اور

ونڈرانڈسٹریل اینڈ ٹریڈنگ اسٹیٹ قائم کئے جائیں گے ۔ سندھ میں سپیشل صنعتی زونز کے قیام کے لئے 4جگہیں مختص کی گئیں ہیں جہاں سی پیک کے تحت انڈسٹریل زونز کا قیام عمل میں لایا جائے گا جن میں دھابیجی(ٹھٹھہ) میں 2اور کیٹی بندر سپیشل اکنامک زون اور کراچی میں چائنا انڈسٹریل زون قائم کئے جائیں گے ۔کے پی کے حکومت نے صوبے میں 17جگہوں پر اقتصادی زون بنانے کی درخواست کی ہے جس میں کرک ، نوشہرہ ، بنوں ، جلوزئی ،رشکئی ، رسالپور، چترال ، بونیر ، سوات ، بٹ گرام ، جہانگیرہ ، مانسہرہ ، گدون اور حطار میں ساتواں انڈسٹریل زون قائم کرنے کے ساتھ ساتھ غازی اور گومل اکنامک زون ڈیرہ اسمعاعیل خان میں قائم کئے جائیں گے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مشہد میں دو دن (آخری حصہ)


ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…