جمعرات‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

میں کسی کا پلانٹڈ بندہ نہیں،میرے اکاؤنٹ میں 18 لاکھ کیسے آئے؟ کرپشن کا سوچ بھی نہیں سکتا، نامزد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کا دعویٰ

datetime 9  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میں کسی کا پلانٹڈ بندہ نہیں،میرے اکاؤنٹ میں 18 لاکھ کیسے آئے؟ کرپشن کا سوچ بھی نہیں سکتا، نامزد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کا دعویٰٓؒ اسلام آباد(یوپی آئی)نامزد وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان نے کہاہے کہ میں کسی کا پلانٹڈ بندہ نہیں ہوں صرف خیبرپختونخوا کی عوام کا منتخب نمائندہ ہوں توقعات پر پورا اتروں گا ،اڑھائی ارب روپے کی

آبائی جائیداد ہے، 18لاکھ روپے سٹاف کی غلطی سے اکاؤنٹ میں آئے کرپشن کا سوچ بھی نہیں سکتا۔ جمعرا ت کے روز محمود خان نے بنی گالہ میں عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں کسی کا پلانٹڈ نمائندہ نہیں ہوں اس حوالے سے تمام افواہیں بے بنیاد ہیں میں صرف خیبر پختونخواہ کے عوام کا منتخب نمائندہ ہوں ،تحریک انصاف کے چیئرمین نے مجھے عزت بخشی اور میں توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا ۔انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخواہ کے جاری منصوبے پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے انہوں نے کہا کہ 18لاکھ روپے سٹاف کی غلطی سے میرے اکاؤنٹ میں آگئے تھے جو میں نے واپس کر دیئے تھے میری اڑھائی ارب کی آبائی جائیداد ہے مجھے کرپشن کرنے کی ضرورت نہیں ۔انہوں نے کہا کہ عاطف خان سے میرا کوئی اختلاف نہیں اس سے قبل بھی ہم اکٹھے کام کر چکے ہیں آئندہ بھی ایک ٹیم کی طرح مل کر کام کریں گے اور جلد ہی عاطف خان سے ملاقات بھی کروں گا وہ میرے بھائیوں کی طرح ہیں اور بہت قابل انسان ہیں انہوں نے محکمہ تعلیم میں بہت اچھے کام کئے ہیں

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…